اتراکھنڈ کے چکراتا میں بھیانک سڑک حادثہ، 13 افراد ہلاک
دہرادون کے ڈی ایم ڈاکٹر آر راجیش کمار نے بتایا کہ دہرادون سے ڈاکٹروں کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے۔ ڈاکٹرز موقع پر پوسٹ مارٹم کے بعد لاشوں کو اہل خانہ کے حوالے کر دیں گے۔

دہرادون: اتراکھنڈ کے ضلع دہرادون کے چکراتا تحصیل کے بائلا گاوں میں مسافروں سے بھری گاڑی کے گہری کھائی میں گرنے سے 13 لوگوں کی موت ہو گئی۔ مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہونے کا اندیشہ ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اتوار کی صبح تقریباً 10 بجے، تحصیل چکراتا کے بائلا گاوں سے وکاس نگر جانے والی گاڑی بائلا- پنگوا شاہراہ پر بےقابو ہو کر گہری کھائی میں گرگئی۔ اس گاڑی میں 16 افراد سوار تھے۔ جن میں سے 13 مسافروں کی لاشیں کھائی سے نکال لی گئی ہیں اور تین کو تشویشناک حالت میں علاج کے لیے ایمبولینس کے ذریعے اسپتال لے جایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : شاہ رخ ہوں یا شامی، قیمت تو چکانی ہی پڑے گی... ظفر آغا
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ، پولیس، ایس ڈی آر ایف کے علاوہ محکمہ ریونیو کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے۔ دہرادون کے ڈی ایم ڈاکٹر آر راجیش کمار نے بتایا کہ دہرادون سے ڈاکٹروں کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے۔ ڈاکٹرز موقع پر پوسٹ مارٹم کے بعد لاشوں کو اہل خانہ کے حوالے کر دیں گے۔ حکومت سے مرنے والوں اور زخمیوں کو مالی امداد دینے کی سفارش کی گئی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔