’بدری ناتھ دھام‘ کو اسمارٹ روحانی شہر بنانے کے لیے 100 کروڑ کے معاہدے پر دستخط

ایک ورچوئل تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تیرتھ سنگھ راوت نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی کے تحت 2013 کی تباہی کے بعد تعمیر نو کا کام شروع ہوا، جو فی الحال اپنے آخری مراحل میں ہے۔

تیرتھ سنگھ راوت، تصویر یو این آئی
تیرتھ سنگھ راوت، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

دہرادون: اترا کھنڈ کے وزیر اعلی تیرتھ سنگھ راوت اور مرکزی پیٹرولیم وزیر دھرمیندر پردھان کی موجودگی میں بدری ناتھ دھام کو اسمارٹ روحانی شہر کی حیثیت سے ترقی دینے کے لیے جمعرات کے روز کیدارناتھ اتھان ٹرسٹ اور وزارت تیل و قدرتی گیس کی پبلک سیکٹر کمپنیوں کے درمیان تقریبا 100 کروڑ روپے کے مفاہمت نامے پر دستخط ہوئے۔ اس پر وزارت پٹرولیم کی جانب سے سکریٹری تنو کپور اور اتراکھنڈ کی جانب سے محکمہ سیاحت کے سکریٹری دلیپ جاولکر نے دستخط کیے۔

سکریٹریٹ میں منعقدہ ایک ورچوئل تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تیرتھ سنگھ راوت نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی کے تحت 2013 کی تباہی کے بعد تعمیر نو کا کام شروع ہوا، جو فی الحال اپنے آخری مراحل میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں وزیر اعظم نے بدری ناتھ دھام کی احیائے نو کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔ اگلے 100 سالوں کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے کل 85 ہیکٹر اراضی میں سہولیات کی ترقی مرحلہ وار انجام دی جانی ہے۔


وزیر اعلی نے کہا کہ بدری ناتھ دھام میں مسافروں کے لئے سہولیات بڑھانے کے خصوصی کوششیں کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بدری ناتھ دھام کی ترقی میں تیل کمپنیوں کا تعاون قابل قدرہے۔ تیرتھ سنگھ راوت نے کہا کہ ریاستی حکومت کی توجہ علاقے میں ہوم اسٹے کو فروغ دینا ہے تاکہ زائرین کو یہاں آنے پر سستی سہولیات میسر آسکیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */