عمران ملک ٹی-20 عالمی کپ میں ہندوستانی ٹیم کے نیٹ گیندباز رہیں گے

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ہندوستان کی تیاریوں میں عمران کی رفتار ایک اہم عنصر ہوسکتی ہے، جس میں ٹیم کو اپنے گروپ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے تیز گیند بازوں کا سامنا کرنا ہے۔

عمران ملک، تصویر آئی اے این ایس
عمران ملک، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

دبئی: انڈین پریمیئرلیگ (آئی پی ایل) 2021 میں اپنی تیز رفتار سے سب کو حیران کرنے والے عمران ملک کو ٹی- 20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم کے نیٹ بالر کے طور پر متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں رہنے کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ کرک انفو کو ایسی معلومات ملی ہیں۔ عمران نے آئی پی ایل سے قبل جموں و کشمیر کے لیے صرف ایک لسٹ اے میچ اور ایک ٹی- 20 میچ کھیلا تھا اور اس سیزن کے شروع میں انہیں سن رائزرز حیدرآباد میں نیٹ گیندباز کے طور پر منتخب کیا گیا تھا۔ جب ٹی نٹراجن کو کووڈ- 19 کی وجہ سے باہر ہونا پڑا، تب انہیں ٹیم میں شامل کیا گیا تھا اور اپنے پہلے ہی میچ میں وہ انتہائی متاثرکن رہے، کیونکہ انہوں نے اپنے پہلے ہی میچ میں 150 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ کی گیند ڈال دی تھی اور وہ اس آئی پی ایل سیزن میں سب سے تیز گیند ڈالنے والے ہندوستانی گیند باز بنے تھے۔

عمران ملک نے آر سی بی کے خلاف اپنے دوسرے میچ میں ہی انہوں نے 153 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند ڈالی جو آئی پی ایک 2021 کی سب سے تیز گیند تھی۔ اس نے وراٹ کوہلی کو بہت متاثر کیا اور میچ کے بعد انہوں نے کہا کہ عمران کی دیکھ بھال کی جانی چاہیے، تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ ہندوستان ان سے بہترین حاصل کرسکے۔


کوہلی نے میچ کے بعد ایوارڈز کی تقریب میں کہا تھا، "یہ ٹورنامنٹ ہر سال ٹیلنٹ کو سامنے لاتا ہے۔ ایک نوجوان کو 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ کرتے ہوئے دیکھ کر اچھا لگا۔ یہاں سے نوجوانوں کی ترقی کو سمجھنا ضروری ہے، اپنے جسم کو کیسے بنائے رکھنا ہے اور آپ ان میں سے بہترین کیسے حاصل کرسکتے ہیں۔ تیزگیندبازوں کا پول ہمیشہ مضبوط ہوتا ہے۔ ہندوستانی کرکٹ کے لیے یہ ایک اچھی بات ہے۔ جب بھی آپ اس طرح کا ٹیلنٹ دیکھتے ہیں، تو ظاہر ہے آپ کی نظر ان پر ہوگی اور یقینی بنائیں کہ آپ ان کی صلاحیت کو بڑھائیں۔" 21 سالہ عمران نے ہندوستانی ٹیم کے ساتھ نیٹ گیندباز کے طور پر کال اپ حاصل کرنے کے لئے کوہلی کو کافی متاثرکیا تھا۔

عمران کی آئی پی ایل مہم ممبئی انڈینز کے خلاف سن رائزرز کی ہائی اسکورنگ شکست کے ساتھ ختم ہوئی۔ تاہم اس میچ میں ہرگیندباز کے خلاف رن بنے۔ لیکن ان کی رفتار نے ایک نمایاں اثر ڈالا، جس سے ایشان کشن کو اس وقت آؤٹ کیا جب وہ 84 پر کھیل رہے تھے۔ وہیں 40 گیند میں 82 رن بنانے والے سوریہ کمار یادو کو بھی ان کی گیند ہیلمیٹ پر لگی تھی۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ہندوستان کی تیاریوں میں عمران کی رفتار ایک اہم عنصر ہوسکتی ہے، جس میں ٹیم کو اپنے گروپ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے تیز گیند بازوں کا سامنا کرنا ہے۔ شاہین شاہ آفریدی اور لوکی فرگوسن کی شکل میں دونوں ٹیموں کے پاس تیز گیندباز ہیں۔ ہندوستان کواپنی ٹی 20 ورلڈ کپ مہم کی شروعات 24 اکتوبر کو پاکستان کے خلاف کرنی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔