8 اوور میں 131 رنز بنانے کے بعد بھی دہلی کیپٹلس حیدر آباد سے 67 رنز سے ہار گئی

سن رائزرس حیدرآباد نے دہلی کیپٹلس کو 67 رنز سے شکست دی ۔ اس جیت کے بعد ایس آر ایچ  کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں دوسرے نمبر پر آگئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

سن رائزرس حیدرآباد نے دہلی کیپٹلس کو 67 رنز سے شکست دی ۔ اس میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے پہلے کھیلتے ہوئے 266 رنز کا بڑا اسکور بنایا تھا۔ بڑے ہدف کا تعاقب کرنے نکلی دہلی کیپٹلس کی شروعات اچھی نہیں رہی کیونکہ دوسرے اوور تک ہی ٹیم نے پرتھوی شا اور ڈیوڈ وارنر کی شکل میں دونوں اوپنرز کے وکٹ گنوا دیے۔ ایسے میں جیک فریزر میک گرک نے ذمہ داری سنبھالی جنہوں نے اس میچ میں 15 گیندوں پر ففٹی اسکور کی۔ میک گرک اب آئی پی ایل کی تاریخ میں دہلی کیپٹلس کے لیے نصف سنچری بنانے والے تیز ترین بلے باز بن گئے ہیں۔ انہوں نے 18 گیندوں میں 5 چوکوں اور 7 چھکوں کی مدد سے 65 رنز بنائے۔ دوسری جانب وقفے وقفے سے وکٹیں لینے کی وجہ سے ایس آر ایچ نے میچ پر اپنی گرفت برقرار رکھی اور 67 رنز سے بڑی جیت درج کرنے میں کامیاب رہی۔

ایک وقت میں دہلی نے 8 اوور میں 131 رن بنائے تھے لیکن جیک فریزر کے وکٹ گرنے کے بعد دہلی کی رنز کی رفتار سست پڑ گئی۔ 15 اوور کے بعد دہلی کا اسکور 6 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز تھا اور اسے جیت کے لیے 30 گیندوں میں ابھی 101 رنز درکار تھے۔ حالانکہ رشبھ پنت کریز پر کھڑے تھے لیکن صورتحال یہ تھی کہ ٹیم کو آخری 12 گیندوں میں 68 رنز درکار تھے۔ ایسے میں دہلی کیپٹلس کے لیے ہدف حاصل کرنا تقریباً ناممکن ہو گیا تھا۔ پنت نے 35 گیندوں میں 44 رنز بنائے اور ان کے آؤٹ ہوتے ہی دہلی کیپٹلس کی ٹیم 199 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔ اس کے ساتھ ہی ایس آر ایچ نے یہ میچ 67 رنز سے جیت لیا۔


واشنگٹن سندر نے ایس آر ایچ کے لیے پہلا اوور کیا، جس میں انہوں نے 16 رنز دیے لیکن ساتھ ہی 1 وکٹ بھی حاصل کی۔ لیکن انہوں نے اپنے دوسرے اوور میں 30 رنز دے دیے جس کے بعد کپتان کمنز نے انہیں گیند نہیں دی۔ اسی طرح جب شہباز احمد نے ایک اوور میں 22 رنز بنائے تو کمنز نے انہیں بھی بولنگ سے ہٹا دیا۔ کپتان کی یہ حکمت عملی کارگر ثابت ہوئی کیونکہ دوسرے گیند بازوں نے صحیح لائن اور لینتھ پر گیند کر کے دہلی کے بلے بازوں کو دباؤ میں ڈالا۔ ایس آر ایچ کی جانب سے ٹی نٹراجن نے 4، نتیش ریڈی اور میانک مارکنڈے نے 2-2 اہم وکٹیں حاصل کیں۔ ان کے علاوہ واشنگٹن سندر اور بھونیشور کمار نے بھی ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔