کولکتہ، راجستھان اور حیدرآباد نے پلے آف کے لیے کوالیفائی کیا، چوتھی ٹیم کا فیصلہ 18 مئی کو

3 ٹیموں نے آئی پی ایل 2024 کے پلے آف میں اپنی جگہ کی تصدیق کر لی اور چوتھی ٹیم کا فیصلہ 18 مئی کو ہوگا۔ گجرات اور حیدرآباد کا میچ بارش نے دھویا ۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

سن رائزرز حیدرآباد یعنی ایس آر ایچ  اور گجرات ٹائٹنز کے درمیان جمعرات کو حیدرآباد میں ہونے والا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا ۔ میچ منسوخ ہونے کی وجہ سے ایس آر ایچ کو ایک پوائنٹ ملا ہے جس کی وجہ سے ٹیم پلے آف کے لیے کوالیفائی کر چکی ہے۔ حیدرآباد اب آئی پی ایل 2024 کے پلے آف میں پہنچنے والی تیسری ٹیم بن گئی ہے۔ ایس آر ایچ کے اب 13 میچوں میں 15 پوائنٹس ہیں اور ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں تیسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔ اگر حیدرآباد  کی تیم اپنا اگلا میچ بھی جیت لیتی ہے تو اس کے بعد ٹاپ ٹو میں جانے کا موقع ملے گا۔ چونکہ دہلی کیپٹلس اور لکھنؤ سپر جائنٹس کا نیٹ رن ریٹ بہت کم ہے، اس لیے ان کے لیے پلے آف میں جگہ بنانا تقریباً ناممکن ہے۔

آئی پی ایل 2024 میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز پلے آف میں جانے والی پہلی ٹیم بن گئی۔ کولکتہ نائٹ رائدرز یعنی کے کے آر کے پاس فی الحال 13 میچوں میں 9 جیت کے بعد 19 پوائنٹس ہیں۔ اگر وہ اگلا میچ جیت جاتے ہیں تو ان کے 21 پوائنٹس ہوں گے اور اگر حقائق کی بات کریں تو اب کولکتہ کو پہلی پوزیشن سے کوئی نہیں ہٹا سکتا۔ دوسری طرف، راجستھان رائلز  یعنی آر آرکے 8 جیت کے بعد 16 پوائنٹس ہیں اور آر آر کا لیگ مرحلے میں ابھی ایک میچ باقی ہے۔ اب سن رائزرس حیدرآباد 15 پوائنٹس کے ساتھ کوالیفائی کرنے والی تیسری ٹیم بن گئی ہے۔


ایک طرف، کے کے آر، آر آر اور ایس آر ایچ نے پلے آف کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے تو دوسری جانب 3 ٹیموں کے لیے پلے آف میں جانے کا راستہ مکمل طور پر بند ہے۔ ممبئی انڈینز باہر ہونے والی پہلی ٹیم بن گئی جس کے فی الحال 8 پوائنٹس ہیں اور اگر وہ آخری میچ جیت جاتی ہے تو اس کے صرف 10 پوائنٹس ہو سکتے ہیں۔ اس کے بعد پنجاب کنگز کا کارڈ کٹ گیا جو اس وقت 10 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل میں نویں  نمبر پر ہے۔ کے کے آر کے خلاف آخری میچ منسوخ ہونے کی وجہ سے گجرات ٹائٹنز کی پلے آف کی امیدیں بھی دم توڑ گئیں۔

اس کے علاوہ لکھنؤ سپر جائنٹس اور دہلی کیپٹلس  کی امید یں بھی ختم ہونے کے دہانے پر ہیں۔ اگر ایس آر ایچ لیگ مرحلے میں اپنے دونوں میچ ہار جاتا تو دہلی اور لکھنؤ کی ٹاپ-4 میں پہنچنے کی امیدیں بڑھ سکتی تھیں۔ لیکن اب ایس آر ایچ کے 15 پوائنٹس ہیں، اس لیے دہلی اور لکھنؤ کے لیے 15 پوائنٹس تک پہنچنا ممکن نہیں ہے۔ اب دہلی اور لکھنؤ کے لیے موقع صرف اسی صورت میں ہو سکتا ہے جب چنئی بنگلورو کے خلاف بڑے اور ناقابل یقین مارجن سے جیت جائے۔


تین ٹیموں کے پلے آف میں پہنچنے کے بعد، سب کی نظریں 18 مئی کو ہونے والے سی ایس کےبمقابلہ آر سی بی میچ پر ہیں۔ چنئی سپر کنگز  یعنی سی ایس کےکا ابھی ایک میچ باقی ہے اور اس کے 14 پوائنٹس ہیں، جبکہ ٹیم کا نیٹ رن ریٹ +0.528 ہے۔ دوسری طرف، اگر بنگلورو  کی ٹیم کوالیفائی کرنا چاہتی ہے، تو اسے اگلے میچ میں سی ایس کےکو ہر قیمت پر ہرانا ہوگا۔ آر سی بی کی بھی ایک شرط ہے، کیونکہ اسکور کا دفاع کرتے ہوئے، بنگلورو کو یہ یقینی بنانا ہوگا کہ وہ 18 رنز یا اس سے زیادہ کے فرق سے جیتے۔ پیچھا کرتے ہوئے ویراٹ کوہلی کی ٹیم کو 18.1 یا اس سے کم اوورز میں ہدف حاصل کرنا ہوگا۔ آر سی بی کے لیے کافی مشکلات ہیں، لیکن اگر چنئی آخری میچ جیت جاتی ہے تو وہ براہ راست پلے آف میں پہنچ جائے گی۔

ایک طرف، کے کے آرکو نمبر ایک سے ہٹانا اب ناممکن ہے۔ لیکن دوسری جگہ حاصل کرنے کے لیے ایس آر ایچ اور راجستھان رائلز کے درمیان لڑائی دلچسپ ہو گئی ہے۔ اگر راجستھان اگلے میچ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرس سے ہار جاتا ہے تو حیدرآباد اپنے آخری میچ میں پنجاب کنگز کو شکست دینے میں کامیاب ہو جائے گا۔ ایسی صورت حال میں ایس آر ایچ کی ٹیم17 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر پہنچ جائے گی۔ واضح رہے کہ ٹیبل میں ٹاپ 2 کے نیچے آنے والی ٹیم کو فائنل میں پہنچنے کے 2 مواقع ملتے ہیں۔ ایسے میں راجستھان اور حیدرآباد کسی بھی قیمت پر اپنا اگلا میچ جیتنا چاہیں گے۔ اس کے علاوہ تیسرے اور چوتھے نمبر پر آنے والی ٹیموں کو فائنل تک پہنچنے کے لیے ایلیمینیٹر کے چیلنج پر قابو پانا ہوگا اور پھر کوالیفائر سے گزرنا ہوگا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔