آئی پی ایل 2020 کا روہت شرما نے چوکا لگا کر کیا شاندار آغاز، ممبئی انڈینز کی بہترین شروعات

چنئی سپر کنگز کی طرف سے گیندبازی کی شروعات دیپک چہر نے کی تھی اور ان کے پہلے اوور میں 12 رن بنے۔ چنئی سپر کنگز کو کامیابی اس وقت ملی جب پانچواں اوور دھونی نے پیوش چاؤلہ کو کرنے کے لیے دیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

تنویر

ابوظبی میں آئی پی ایل سیزن 13 کا شاندار آغاز ہو چکا ہے۔ چنئی سپر کنگز کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا تھا اور بلے بازی کے لیے اترے ممبئی انڈینز کے کپتان روہت شرما نے پہلی ہی گیند پر چوکا لگا کر ٹورنامنٹ کا شاندار آغاز کیا ہے۔ ممبئی انڈینز کی طرف سے اوپننگ کے لیے روہت شرما کے ساتھ کوئنٹن ڈی کوک اترے اور دونوں نے ہی ٹیم کو بہترین شروعات دی۔ حالانکہ 5.1 اوور تک دونوں ہی کھلاڑی پویلین لوٹ گئے لیکن تب تک ٹیم کا اسکور 48 رن پہنچ چکا تھا۔

چنئی سپر کنگز کی طرف سے گیندبازی کی شروعات دیپک چہر نے کی تھی اور ان کے پہلے اوور میں 12 رن بن گئے تھے۔ بعد میں سیم کرن اور لنگی نگیڈی بھی کچھ خاص نہیں کر سکے۔ لیکن چنئی سپر کنگز کو کامیابی اس وقت ملی جب پانچواں اوور دھونی نے لیگ اسپنر پیوش چاؤلہ کو کرنے کے لیے دیا۔ انھوں نے خطرناک نظر آ رہے روہت شرما کو سیم کرن کے ہاتھوں کیچ کرا دیا۔ پھر اگلے ہی اوور میں سیم کرن نے روہت کے پارٹنر کوئنٹن ڈی کوک کو بھی پویلین بھیج دیا۔ روہت شرما نے 12 رن بنائے جب کہ ڈی کوک نے محض 20 گیندوں پر 33 رن بنائے۔


دونوں ٹیمیں اس طرح ہیں:-

چنئی سپرکنگس: مرلی وجے، شین واٹسن، فاف ڈو پلیسس، امباتی رائیڈو، کیدار جادھو، مہندر سنگھ دھونی (وکٹ کیپر/ کپتان)، رویندر جڈیجا، سیم کرن، دیپک چہر، پیوش چاؤلا اور لنگی انگیڈی

ممبئی انڈینس: روہت شرما (کپتان)، کوئنٹن ڈی کوک (وکٹ کیپر)، سوریا کمار یادو، سوربھ تیواری، کرنال پانڈیا، ہارڈک پانڈیا، کیرون پولارڈ، جیمز پیٹنسن، روہت چاہر، ٹرینٹ بولٹ اور جسپریت بمراہ۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔