آئی پی ایل 2020: ممبئی انڈینز اور چنئی سپر کنگز کو شاہ رخ نے دلچسپ انداز میں دی مبارکباد

شاہ رخ خان نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے "چنئی سپر کنگز اور ممبئی پلٹن کو آج کے میچ کے لیے مبارکباد۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو بھی اچھی صحت اور اچھے کھیل کے لیے نیک خواہشات۔"

ممبئی انڈینز اور چنئی سپر کنگز، تصویر یو این آئی
ممبئی انڈینز اور چنئی سپر کنگز، تصویر یو این آئی
user

تنویر

ممبئی انڈینز اور چنئی سپر کنگز کے درمیان آئی پی ایل 2020 کا پہلا مقابلہ بس تھوڑی ہی دیر میں شروع ہونے والا ہے۔ اس مقابلے کا سبھی بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں اور انتظار کرنے والوں میں بالی ووڈ کی ایک بڑی ہستی شاہ رخ خان کا نام بھی شامل ہے۔ انھوں نے اپنی بے صبری ظاہر کرتے ہوئے ایک ٹوئٹ بھی کیا ہے جس میں ممبئی انڈینز اور چنئی سپر کنگز کو دلچسپ انداز میں مبارکباد بھی پیش کی ہے۔

شاہ رخ خان نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے "چنئی سپر کنگز اور ممبئی پلٹن کو آج کے میچ کے لیے مبارکباد۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو بھی اچھی صحت اور اچھے کھیل کے لیے نیک خواہشات۔ دھونی اور روہت اچھا کیجیے۔ بوائز آپ سبھی کو کھیلتے دیکھنے کا اب انتظار نہیں ہوتا۔" اور آخر میں انھوں نے مزاحیہ انداز میں لکھا ہے "ایک طویل معانقہ 6 فیٹ دوری سے۔"


قابل ذکر ہے کہ شاہ رخ خان آئی پی ایل میں خود ایک ٹیم کے مالک ہیں۔ انھوں نے کولکاتا نائٹ رائیڈرس کو خریدا ہے اور اس بار ٹیم کو نیا سلوگن دیا ہے "تو فین نہیں طوفان ہے"۔ بہر حال، دھونی کی کپتانی میں چنئی سپر کنگز آج پورے جوش کے ساتھ میدان میں اترے گی اور چار مرتبہ آئی پی ایل کی فاتح ممبئی انڈینز بھی ہر لحاظ سے مضبوط نظر آ رہی ہے۔ گویا کہ مقابلہ کافی سخت ہونے والا ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ میچ میں چوکوں-چھکّوں کی زبردست بارش ہوگی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔