آئی پی ایل 2020: میچ سے پہلے چنئی سپر کنگز کے تعلق سے روہت شرما نے دیا بڑا بیان

پہلا میچ ممبئی انڈینز اور چنئی سپر کنگز کے درمیان آج ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔ موجودہ فاتح ممبئی کے کپتان روہت شرما نے کہا ہے کہ وہ دھونی کی کپتانی والی چنئی کے خلاف کھیلنا ہمیشہ پسند کرتے ہیں۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

تنویر

آئی پی ایل کے 13ویں سیزن کا پہلا میچ ممبئی انڈینز اور چنئی سپر کنگز کے درمیان آج ابوظہبی کے شیخ زائد اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ اس سے پہلے موجودہ فاتح ممبئی کے کپتان روہت نے کہا ہے کہ وہ مہندر سنگھ دھونی کی کپتانی والی چنئی کے خلاف کھیلنا ہمیشہ پسند کرتے ہیں۔

روہت نے ممبئی انڈینز کے ٹوئٹر ہینڈل پر جاری کیے گئے ایک ویڈیو میں کہا "چنئی کے خلاف کھیلنا ہمیشہ سے مزیدار رہا ہے، ہم اس لڑائی کا لطف لیتے ہیں۔ لیکن جب ہم میچ کھیلتے ہیں تو یہ باقی اپوزیشن ٹیم کی طرف ہی ایک ٹیم ہے۔ ہم اسی طرح آگے جاتے ہیں اور کسی اپوزیشن ٹیم سے گھبراتے نہیں ہیں۔"

میچ سے قبل ممبئی انڈینز کے آل راؤنڈر ہارڈک پانڈیا کا بیان بھی سامنے آیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ سب سے زیادہ پسند کرنے والی دو ٹیموں کے درمیان کا مقابلہ ہے۔ ہارڈک نے کہا کہ "یہ وہ میچ ہے جس کا لوگوں کو انتظار رہتا ہے۔ ممبئی انڈینز اور چنئی سپر کنگز وہ فرنائچائزی ہیں جنھیں شیدائی سب سے زیادہ پیار کرتے ہیں اور اس لیے یہ میچ خاص بن جاتا ہے۔" قابل ذکر ہے کہ آئی پی ایل کے گزشتہ سیزن میں ان دونوں ٹیموں کے درمیان ہی فائنل میچ ہوا تھا جہاں ممبئی نے جیت حاصل کر چوتھی بار کپ اپنے نام کیا تھا۔

next