روہت شرما کسی بھی میدان پر ورلڈ کلاس بلے باز ہیں: سوریہ کمار یادو

ممبئی انڈینز کے بلے باز سوریہ کمار یادو نے کپتان روہت شرما کے بارے میں کہا کہ وہ چیزوں کو بہت آسان رکھتے ہیں اور کسی بھی صورتحال میں اپنا معمول کا کھیل کھیلتے ہیں۔ ان کے کھیل کا نتیجہ سب کے سامنے ہے۔

تصویر بشکریہ بی سی سی آئی ٹی وی
تصویر بشکریہ بی سی سی آئی ٹی وی
user

یو این آئی

ابوظہبی: ممبئی انڈینز کے بلے باز سوریہ کمار یادو نے ٹیم کے کپتان روہت شرما کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ روہت ورلڈ کلاس بلے باز ہیں اور وہ کسی بھی میدان میں اپنا معمول کا کھیل کھیل سکتے ہیں۔ روہت نے کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے خلاف 80 رنز کی اننگز کھیلی اور سوریہ کمار (47) کے ساتھ دوسری وکٹ کے لئے 90 رنز کی شراکت کی۔ ان دونوں بلے بازوں کی دھماکہ خیز اننگز کی بدولت ممبئی نے کے کے آر کے سامنے 196 رنز کا بڑا ہدف دیا۔ کے کے آر کی ٹیم 20 اوور میں 146 رنز بنا سکی اور ممبئی نے میچ جیت لیا۔

سوریہ کمار نے کہا کہ روہت عالمی سطح کے بلے باز ہیں اور وہ کسی بھی میدان میں کارکردگی دکھانا جانتے ہیں۔ انہوں نے وانکھیڑے پر آسانی سے بلے بازی کی اور انہوں نے ابوظہبی میں ایسا کیا۔ یہاں باؤنڈری بڑی ہے لیکن مجھے نہیں لگتا کہ ان کی بیٹنگ میں کوئی تبدیلی آئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ روہت چیزوں کو بہت آسان رکھتے ہیں اور کسی بھی صورتحال میں اپنا معمول کا کھیل کھیلتے ہیں۔ ان کے کھیل کا نتیجہ سب کے سامنے ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔