روہت آئی پی ایل کے لئے فٹ، آسٹریلیا کے دورے سے باہر کیسے؟

بی سی سی آئی نے 26 اکتوبر کو ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے ایک بیان جاری کیا اور کہا کہ روہت کی فٹ نیس پر مسلسل نگرانی کی جائے گی۔ روہت کو ہیمسٹرنگ کی انجری تھی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

شارجہ: ممبئی انڈینز کے باقاعدہ کپتان اور اوپنر روہت شرما اپنی ہیمسٹرنگ انجری سے صحت یاب ہوگئے ہیں اور وہ منگل کو آئی پی ایل میں اپنی ٹیم کی آخری لیگ میں سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف ٹیم میں واپس آگئے۔ روہت نے میچ میں ٹاس کے بعد کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ وہ مکمل طور پر فٹ اور ٹھیک ہیں۔ تاہم روہت اس میچ میں سات گیندوں پر چار رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

روہت کے فٹ ہونے کے بعد ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کی قومی سلیکشن کمیٹی کے ذریعے روہت کو آئندہ آسٹریلیا ٹور کے لئے تینوں ٹیموں ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 سے باہر کرنے کے فیصلے پر سوال اٹھا دیا ہے۔ روہت کو سنیل جوشی کی سربراہی میں سینئر سلیکشن کمیٹی نے نومبر سے آسٹریلیا کے دورے کے لئے شامل نہیں کیا تھا۔


بی سی سی آئی نے 26 اکتوبر کو ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے ایک بیان جاری کیا اور کہا کہ روہت کی فٹ نیس پر مسلسل نگرانی کی جائے گی۔ روہت کو ہیمسٹرنگ کی انجری تھی۔ اس سے قبل روہت نے آئی پی ایل میں اپنا آخری میچ کنگز الیون پنجاب کے خلاف 18 اکتوبر کو کھیلا تھا اور انجری کی وجہ سے وہ چنئی سپر کنگز، راجستھان رائلز، رائل چیلنجرز بنگلور اور دہلی کیپٹلز کے خلاف نہیں کھیل سکے تھے۔

سابق ہندوستانی کپتان اور آئی پی ایل کمنٹیٹر سنیل گواسکر اور سابق اوپنر وریندر سہواگ نے روہت کو باہر رکھنے کے فیصلے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ بی سی سی آئی کو روہت کی انجری کے بارے میں شفافیت دکھانی چاہیے۔ جس دن سلیکٹرز نے روہت کے آسٹریلیا کے دورے کا انتخاب نہیں کیا، روہت کی ایک ویڈیو جاری کی گئی تھی جس میں وہ مشق کر رہے تھے اور لمبے شاٹس کھیل رہے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 04 Nov 2020, 12:11 PM