کولکتہ اور راجستھان کا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ

میچ کی منسوخی کے بعد دونوں ٹیموں میں ایک ایک پوائنٹ تقسیم ہو گیا ہے جس کے بعد کولکتہ نائٹ رائیڈرز 20 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

وقفے وقفے سے بارش کی وجہ سے کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور راجستھان رائلز کے درمیان انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کا 70 واں میچ اتوار کو ٹاس کے بعد منسوخ کر دیا گیا۔

بارش رکنے کے بعد امپائرز نے میدان کا معائنہ کیا اور سات اوور کے میچ کی منظوری دی۔ کولکتہ نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ ٹاس جیتنے کے بعد کولکتہ کے کپتان شریس ایر نے کہا کہ ہماری ٹیم میں ایک تبدیلی کی جارہی ہے۔ انوکول ٹیم میں واپس آگئے ہیں۔ ہم اس پچ کے بارے میں زیادہ نہیں جانتے، ہم نہیں جانتے کہ پچ کیسا سلوک کرنے والی ہے۔ یہ سات اوورز کا میچ ہے، اس لیے ہم پہلے بولنگ کرتے وقت پچ کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں۔


راجستھان کے کپتان سنجو سیمسن نے کہا کہ ہم بھی پہلے گیندبازی کرنا چاہتے تھے۔ آج ہماری ٹیم میں آخری لمحات میں کچھ تبدیلیاں کی گئی ہیں لہذا میں اس کے بارے میں زیادہ نہیں جانتا ہوں۔ حالانکہ ناندرے برجر ٹیم میں ہیں۔

میچ شروع ہونے سے پہلے ہی بارش شروع ہو گئی۔ بارش کی وجہ سے میچ میں ایک گیند بھی نہ کرائی جا سکی اور امپائرز نے میچ کو باضابطہ طور پر منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا۔


میچ کی منسوخی کے بعد دونوں ٹیموں میں ایک ایک پوائنٹ تقسیم ہو گیا ہے جس کے بعد کولکتہ نائٹ رائیڈرز 20 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔ راجستھان 17 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے مقام پر پہنچ گیا ہے۔اس نتیجے کے ساتھ سن رائزرس حیدرآباد کی ٹیم دوسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔