آئی پی ایل سے 'آؤٹ' ہو چکے مشیل مارش کی ایک خاص چیز ہو گئی غائب!

مارش کا کہنا ہے کہ "بار بار زخمی ہونے پر برا لگتا ہے۔ میں کئی چوٹ کا سامنا کر چکا ہوں اور اب مجھے معلوم ہے کہ اس سے باہر کیسے نکلنا ہے۔ اگر سب چیزیں ٹھیک رہیں تو میں جلد ہی میدان پر واپسی کروں گا۔"

مشیل مارش، تصویر بشکریہ بی سی سی آئی
مشیل مارش، تصویر بشکریہ بی سی سی آئی
user

تنویر

آئی پی ایل سیزن 13 سے چوٹ کے سبب باہر ہو چکے مشیل مارش آسٹریلیا واپس چلے گئے ہیں، لیکن ایک بہت خاص چیز یو اے ای میں ہی کہیں غائب ہو گئی ہے جس کے تعلق سے مارش بہت فکرمند ہیں۔ سنرائزرس حیدر آباد کے اسٹار آل راؤنڈر مارش نے آسٹریلیا پہنچنے کے بعد بتایا کہ ان کی 'اسکین رپورٹ' کہیں غائب ہو گئی ہے اور اس کے بغیر آگے کا علاج ممکن نہیں ہے۔

دراصل مشیل مارش آئی پی ایل کے شروع میں ہی رائل چیلنجرس بنگلور کے خلاف سنرائزرس کے لیے پہلا میچ کھیلتے ہوئے ٹخنے میں چوٹ لگنے کی وجہ سے زخمی ہو گئے تھے۔ زخم چونکہ شدید تھا اس لیے وہ پورے آئی پی ایل سے آؤٹ ہو گئے۔ پھر مارش اپنے وطن آسٹریلیا چلے گئے۔ اب ان کا بیان آیا ہے کہ "مجھے نہیں پتہ میری یو اے ای کی اسکین رپورٹ کے ساتھ کیا ہوئی۔"


اپنی چوٹ کے تعلق سے مارش کا کہنا ہے کہ "بار بار زخمی ہونے پر برا لگتا ہے۔ میں کئی چوٹ کا سامنا کر چکا ہوں اور اب مجھے معلوم ہے کہ اس سے باہر کیسے نکلنا ہے۔ اگر سب چیزیں ٹھیک رہیں تو میں جلد ہی میدان پر واپسی کروں گا۔"

اس درمیان سنرائزرس حیدر آباد کی ٹیم نے مارش کی جگہ پر ان کے متبادل کھلاڑی کو یو اے ای بلا لیا ہے۔ مارش کی جگہ ویسٹ انڈیز کے ٹیسٹ کپتان جیسن ہولڈر کو آئی پی ایل 13ویں سیزن میں موقع دیا گیا ہے اور جلد ہی وہ کسی میچ میں کھیلتے ہوئے بھی نظر آئیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔