کے ایل راہل کا تاریخی کارنامہ، لگاتار 3 آئی پی ایل سیزن میں بنائے 500 سے زائد رن

کرکٹ لیجنڈ سچن تندولکر، موجودہ ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی اور سریش رینا نے لگاتار دو سیزن میں 500 سے زیادہ رنز بنائے تھے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

دبئی: کنگز الیون پنجاب کے کپتان لوکیش راہل پہلے ایسے ہندوستانی کھلاڑی بن گئے ہیں جنہوں نے مسلسل تین آئی پی ایل میں 500 سے زیادہ رنز بنانے کا انوکھا کارنامہ انجام دیا ہے۔ راہل نے اتوار کے روز ممبئی انڈینز کے خلاف اپنی 77 رنز کی اننگز کے ساتھ یہ کارنامہ انجام دیا۔ اس سے قبل راہل نے 2018 کے سیزن میں 14 میچوں میں 54.91 کی اوسط سے 659 رنز بنائے تھے۔ علاوہ ازیں انہوں نے 2019 کے سیزن میں 14 میچوں میں 53.90 کی اوسط سے 593 رنز بنائے تھے۔ راہل نے 2020 سیزن کے نو میچوں میں 75.00 کی اوسط سے 525 رنز بنائے ہیں۔ وہ پہلے ہندوستانی کھلاڑی ہیں جس نے لگاتار تین آئی پی ایل میں 500 سے زیادہ رنز بنائے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ کرکٹ لیجنڈ سچن تندولکر، موجودہ ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی اور سریش رینا نے لگاتار دو سیزن میں 500 سے زیادہ رنز بنائے تھے۔ وراٹ اور رینا نے آئی پی ایل کے تین سیزن میں 500 سے زیادہ رنز بنائے ہیں اور اس معاملے میں راہل اب ان کی برابری پر پہنچ گئے ہیں۔ لیکن راہل واحد ہندوستانی بلے باز ہیں جنہوں نے لگاتار تین سیزن میں 500 سے زیادہ رنز بنائے ہیں۔


راہل نے رواں سیزن میں پانچ نصف سنچری اسکور کی ہیں اور وہ آئی پی ایل میں 2500 رنز بھی مکمل کر چکے ہیں۔ وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے 23 ویں کھلاڑی اور 17 ویں ہندوستانی کھلاڑی بن گئے۔ آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر کے پاس آئی پی ایل کی تاریخ کے چار سیزن میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ ہے، جبکہ ڈیوڈ وارنر اور کرس گیل غیر ملکی کھلاڑی ہیں جنہوں نے لگاتار تین سیزن میں 500 سے زیادہ رنز بنائے ہیں۔

وارنر نے 2016 میں 848 رنز، 2019 میں 692 رنز، 2017 میں 641 رنز اور 2015 میں 562 رنز بنائے تھے۔ گیل نے 2013 میں 708 رنز، 2012 میں 733 رنز اور 2011 میں 608 رنز بنائے تھے۔ وارنر اور گیل دو غیر ملکی کھلاڑی ہیں جنہوں نے لگاتار تین سیزن میں 500 یا اس سے زیادہ رنز بنائے ہیں۔


سچن نے 2010 کے سیزن میں 15 میچوں میں 618 اور 2011 کے سیزن میں 16 میچوں میں 553 رنز بنائے تھے۔ سن 2016 میں وراٹ نے 16 میچوں میں 973 رنز بنائے تھے جو ایک آئی پی ایل میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ ہے۔ انہوں نے 2015 میں 16 میچوں میں 505 رنز بنائے تھے۔ وراٹ نے 2013 کے سیزن میں 16 میچوں میں 634 رنز بنائے تھے۔ رینا نے 2013 کے سیزن میں 18 میچوں میں 548 رنز ، 2014 کے سیزن میں 16 میچوں میں 523 رنز اور 2010 کے سیزن میں 16 میچوں میں 520 رنز بنائے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔