رانا اور رنکو نے کولکتہ کو جیت دلا کر امیدوں کو زندہ رکھا

راجستھان نے سنجو سیمسن کی شاندار نصف سنچری کی مدد سے 20 اووروں میں پانچ وکٹ پر 152 رن کا مشکل اسکور بنایا لیکن رانا نے آخری اوور کی پہلی گیند پر چھکا لگا کر کولکتہ کو یادگار فتح دلادی۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نتیش رانا (48 ناٹ آؤٹ) اور رنکو سنگھ (42 ناٹ آؤٹ) کی 66 رن کی ناٹ آوٹ شراکت داری کی بدولت کولکتہ نائٹ رائیڈرس نے راجستھان رائلس کو پیر کو پانچ گیندیں باقی رہتے سات وکٹوں سے شکست دے دی اور پلے آف میں پہنچنے کی اپنی امیدوں کو زندہ رکھا۔

راجستھان نے سنجو سیمسن (54) کی شاندار نصف سنچری کی مدد سے 20 اووروں میں پانچ وکٹ پر 152 رن کا مشکل اسکور بنایا لیکن رانا نے آخری اوور کی پہلی گیند پر چھکا لگا کر کولکتہ کو یادگار فتح دلادی۔ یہ 10 میچوں میں کولکتہ کی چوتھی جیت ہے۔ کلکتہ نے مسلسل پانچ شکستوں کے بعد جیت حاصل کی۔ یہ راجستھان کی 10 میچوں میں چوتھی شکست تھی لیکن وہ تیسرے مقام پر برقرار ہے۔


ہدف کے تعاقب میں کولکتہ نے 92 رن پر اپنے تین وکٹ گنوا دیے۔ کپتان شریاس ایر نے 32 گیندوں میں تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 34 رن بنائے لیکن اس کے بعد نتیش رانا اور رنکو سنگھ نے زبردست شراکت داری کی اور 19ویں اوور کی آخری گیند پر چوکا لگا کر اسکور برابر کردیا۔ کولکتہ کو آخری چھ گیندوں میں جیت کے لیے ایک رن درکار تھا۔ رانا نے آخری اوور کی پہلی گیند پر فتح کا چھکا لگایا۔ رانا نے 37 گیندوں پر ناٹ آوٹ 48 رن میں تین چوکے اور دو چھکے لگائے جبکہ رنکو نے 23 گیندوں پر ناٹ آوٹ 42 رن میں چھ چوکے اور ایک چھکا لگایا۔

کلدیپ کی پہلی گیند باؤنسر تھی اور اپر کٹ پر رنکو نے تھرڈ مین کی سمت میں چھکا لگایا۔ آخر کار مسلسل پانچ شکستوں کے بعد کولکتہ کو پہلی فتح ملی ہے۔ اس نے اس میچ کو سات وکٹوں سے جیت لیا۔ دونوں دوستوں رنکو سنگھ اور رانا نے اپنی ٹیم کو فتح دلائی۔


اس سے قبل سیمسن نے 49 گیندوں پر 54 رن میں سات چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ راجستھان کے رن مشین جوس بٹلر نے 25 گیندوں میں تین چوکوں کی مدد سے 22 رن بنائے۔ کرون نائر نے 13 گیندوں میں 13، ریان پراگ نے 12 گیندوں میں ایک چوکے اور دو چھکوں کی مدد سے 19 رن بنائے۔

شمرون ہیتمائر نے 13 گیندوں پر ایک چوکے اور دو چھکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ27 رن بنائے۔ روی چندرن اشون نے پانچ گیندوں میں چھ رن بنائے۔ دیودت پڈیکل دو رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ کولکتہ کی جانب سے ٹم ساؤتھی نے 48 رن کے عوض دو وکٹیں حاصل کیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */