کپتانی کے دباؤ کی وجہ سے جڈیجہ کی کارکرگی متاثر ہو رہی تھی: دھونی

دھونی نے کہا کہ جڈیجہ کو پچھلے سیزن سے معلوم تھا کہ وہ اس سال کپتانی کرنے والے ہیں۔ جب آپ کپتان بن جاتے ہیں تو بہت سی چیزیں متاثرہوتی ہیں۔ میرے خیال میں کپتانی نے ان کی تیاری اورکارکردگی کو متاثر کیا۔

دھونی اور جڈیجہ، تصویر یو این آئی
دھونی اور جڈیجہ، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

ممبئی: چنئی سپر کنگز کی باگ ڈور سنبھالنے والے مہندر سنگھ دھونی کو لگتا ہے کہ سابق کپتان رویندر جڈیجہ کپتانی کے دباؤ میں تھے جس کی وجہ سے ان کی کارکردگی بھی متاثر ہو رہی تھی۔ سن رائزرس حیدرآباد کو 13 رنز سے شکست دینے کے بعد براڈکاسٹر سے بات کرتے ہوئے دھونی نے کہا کہ اس سیزن میں جدیجہ کو کپتانی دینے کا پہلے سے منصوبہ تھا۔ تاہم جب جڈیجہ نے کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ کیا تو لوگوں نے ان کے فیصلے کا مکمل احترام کیا۔

دھونی نے کہا کہ ’’جڈیجہ کو پچھلے سیزن سے معلوم تھا کہ وہ اس سال کپتانی کرنے جا رہے ہیں۔ میں پہلے دو میچوں میں ان کا اسسٹنٹ تھا اور پھر میں نے ان سے کہا کہ وہ اپنے فیصلے خود کریں۔ جب آپ کپتان بن جاتے ہیں تو بہت سی چیزیں متاثر ہوتی ہیں۔ میرے خیال میں کپتانی نے ان کی تیاری اور کارکردگی کو متاثر کیا۔"


انہوں نے مزید کہا کہ "کھلاڑی سے کپتان بننا ایک سست عمل ہے، آپ کو میچ کے اہم لمحات میں اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے کچھ اہم فیصلے کرنے ہوتے ہیں۔ جب آپ کپتان بن جاتے ہیں تو آپ کو اس کے علاوہ بہت سی چیزوں پر توجہ مرکوز کرنی ہوتی ہے۔"

دھونی کو امید ہے کہ اب جڈیجہ فارم میں پھر سے واپسی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ’’جڈیجہ کپتانی کے سبب زبردست دباؤ میں تھے کہ وہ کیچ تک چھوڑنے لگے تھے۔ عام طور پر ایسا نہیں ہوتا۔ اس کے علاوہ دوسرے کھلاڑی بھی فیلڈنگ میں غلطیاں کر رہے تھے۔ ہم نے اس سیزن میں اب تک 17-18 کیچ چھوڑے ہیں۔ لیکن اب ہمیں امید ہے ہم واپسی کریں گے۔"

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔