آئی پی ایل 2020: اگلے میچ سے ایک نئی شروعات کریں گے، ڈیوڈ وارنر

ڈیوڈ وارنر کا کہنا تھا کہ ہم اس شکست کو جلد سے جلد بھولنا چاہتے ہیں اور اگلے میچ سے نئی شروعات کریں گے۔ کنگز الیون پنجاب سے شکست کے بعد سن رائزرس حیدرآباد کی ٹیم چھٹے نمبر پر ہے۔

تصویر بی سی سی آئی
تصویر بی سی سی آئی
user

یو این آئی

دبئی: کنگز الیون پنجاب کے خلاف میچ ہارنے کے بعد سن رائزرس حیدرآباد کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ ہم جلد از جلد اس شکست کو بھلا کر اگلے میچ سے ایک نئی شروعات کرنا چاہیں گے۔ کنگز الیون پنجاب نے آئی پی ایل 2020 کے 43 ویں میچ میں سن رائزرس حیدرآباد کو 12 رنز سے شکست دی۔ پہلے کھیلتے ہوئے پنجاب نے 20 اوورز میں صرف 126 رنز بنائے تھے۔ جواب میں حیدرآباد 19.5 اوورز میں 114 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

حیدرآباد نے ایک وقت 6.1 اوورز میں بغیر کوئی وکٹ کھوئے 56 رنز بنالئے تھے اور اسے فتح کے لئے 83 گیندوں میں 71 رنز درکار تھے۔ یہاں سے ایسا لگا جیسے حیدرآباد یہ میچ یکطرفہ جیت جائے گا۔ لیکن وارنر کے آؤٹ ہونے کے بعد تمام مساوات بدل گئے اور حیدرآباد کی پوری ٹیم 114 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ کپتان ڈیوڈ وارنر پنجاب کے خلاف شکست سے بہت مایوس ہیں۔ میچ کے بعد وارنر نے کہا کہ اس طرح کی شکست سے درد ہوتا ہے۔


بالرز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اچھا آغاز کے بعد ہم کامیاب نہیں ہوسکے اور میں بہت مایوس ہوں۔ ہمارا خیال تھا کہ اسپن بولنگ کے لئے وکٹ قدرے سخت ہوگی۔ ہم نے شروعات میں نئی ​​گیند کے ساتھ عمدہ بولنگ کی۔ اگرچہ ابتدا میں ہمیں وکٹیں نہیں ملیں آخر میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

وارنر کا مزید کہنا تھا کہ ہم اس شکست کو جلد سے جلد بھولنا چاہتے ہیں اور اگلے میچ سے نئی شروعات کریں گے۔ اہم بات یہ ہے کہ اس فتح کے ساتھ ہی کنگز الیون پنجاب کی ٹیم پوائنٹ ٹیبل میں پانچویں نمبر پر پہنچ گئی ہے۔ شکست کے بعد سن رائزرس حیدرآباد کی ٹیم چھٹے نمبر پر ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔