آئی پی ایل 2020: ہم نے اچھی شروعات نہیں کی... روہت شرما

روہت شرما نے کہا کہ پہلے چھ سات اوورز میں ہم رفتار برقرار نہیں رکھ سکے اور تین وکٹیں گنوا بیٹھے۔ پولارڈ اور ایشان نے عمدہ شاٹس لگائے جس کی وجہ سے ہمیں یقین ہوا کہ ہم یہ میچ جیت سکتے ہیں۔

روہت شرما، تصویر بشکریہ بی سی سی آئی
روہت شرما، تصویر بشکریہ بی سی سی آئی
user

یو این آئی

دبئی: رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف سپر اوور کی شکست کے بعد ممبئی انڈینز کے کپتان روہت شرما نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم نے بیٹنگ سے اچھی شروعات نہیں کی۔ ممبئی نے بنگلور کے 202 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سست شروعات کی اور ان کی تین وکٹیں صرف 39 رنز پر گر گئیں۔ لیکن آخر میں ایشان کشن اور کیرون پولارڈ نے تیز اننگز کھیلی اور ٹیم کو فتح کے قریب پہنچایا لیکن 20 ویں اوور کی پانچویں گیند پر ایشان آؤٹ ہوگئے۔ ممبئی کو آخری گیند پر پانچ رن کی ضرورت تھی اور پولارڈ نے ایک چوکا لگایا اور میچ برابر رہا۔ اس کے بعد میچ کا فیصلہ ایک سپر اوور میں ہوا جہاں ممبئی ہار گیا۔

روہت شرما نے کہا کہ یہ ایک شاندار کرکٹ کا کھیل رہا ہے۔ جب ہم نے اننگز کا آغاز کیا تو ہم میچ میں کہیں نہیں تھے۔ پہلے ایشان اور پھر پولارڈ نے ٹیم کی اننگز کو سنبھالا اور ہمیں میچ میں برقرار رکھا۔ لیکن ہم نے اچھی شروعات نہیں کی، ٹیم کے بیٹنگ آرڈر کو دیکھ کر میں نے سوچا کہ ہم 200 رنز کا ہدف حاصل کرلیں گے۔


روہت شرما نے کہا کہ پہلے چھ سات اوورز میں ہم رفتار برقرار نہیں رکھ سکے اور تین وکٹیں گنوا بیٹھے۔ پولارڈ کے رہنے سے کچھ بھی ممکن ہے۔ ایشان نے بھی عمدہ شاٹس لگائے جس کی وجہ سے ہمیں یقین ہوا کہ ہم یہ میچ جیت سکتے ہیں۔ ہاردک پانڈیا کو سپر اوور میں ایشان کی جگہ بھیجنے پر کپتان نے کہا کہ ایشان تھک چکے تھے اور اچھا محسوس نہیں کر رہے تھے۔ ہم نے انہیں بھیجنے کا سوچا لیکن وہ تازہ دم نہیں تھے۔ ہاردک لمبے لمبے شاٹس کھیل سکتا ہے اور ہمیں اعتماد تھا کہ وہ کھیل کو ہماری طرف موڑ دے گا۔ آپ کو سات رنز کے اسکور کا دفاع کرنے کے لئے بھی قسمت کی ضرورت ہوتی ہے۔ ہم ایک وکٹ چاہتے تھے لیکن بدقسمتی سے ایک باؤنڈری چلی گئی۔ ہم نے زبردست واپسی کی اور اس میچ میں بہت ساری مثبت چیزیں ہوئیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔