آئی پی ایل 2020: حیدر آباد نے زخمی بھونیشور کمار کی جگہ پرتھوی راج کو ٹیم میں کیا شامل

22 سالہ پرتھوی راج نے گزشتہ سال آئی پی ایل میں کولکاتا نائٹ رائیڈرس کی طرف سے کھیلا تھا اور اپنا پہلا میچ حیدرآباد کے خلاف کھیلا تھا۔ پرتھوی کو راجستھان رائلز کے خلاف بھی موقع دیا گیا تھا۔

بھونیشور کمار، تصویر بشکریہ iplt20.com
بھونیشور کمار، تصویر بشکریہ iplt20.com
user

یو این آئی

دبئی: سنرائزرس حیدرآباد کے تیز اور کفایتی گیند باز بھونیشور کمار کی چوٹ کے باعث آئی پی ایل کے بقیہ سیزن سے باہر ہونے کے بعد بائیں ہاتھ کے فاسٹ بالر پرتھوی راج کو ان کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ بھونیشور کی جگہ حیدرآباد نے اب پرتھوی راج کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔ 22 سالہ پرتھوی راج نے گزشتہ سال آئی پی ایل میں کولکاتا نائٹ رائیڈرس کی طرف سے کھیلا تھا اور اپنا پہلا میچ حیدرآباد کے خلاف کھیلا تھا۔ پرتھوی کو راجستھان رائلز کے خلاف بھی موقع دیا گیا تھا۔ تاہم اس بار کولکاتا نے پرتھوی راج کو برقرار نہیں رکھا۔

خراب فارم سے برسرپیکار سنرائزرس حیدرآباد کو آئی پی ایل 2020 میں ایک اور بری خبر ملی تھی جب ان کے بہترین فاسٹ بالر بھونیشور کمار کولہے کی انجری کے سبب آئی پی ایل سیزن 13 سے باہر ہوگئے تھے ۔ چار دن پہلے چنئی سپر کنگز کے خلاف بولنگ کرتے ہوئے بھووی کو یہ مسئلہ درپیش آیا تھا۔ اس کے بعد وہ میدان سے باہر چلے گئے تھے۔


ٹیم انڈیا کے تیز گیند باز دو سالوں سے فٹنس مسائل سے نبردآزما ہیں۔ پیر کی شب گفتگو میں سنرائزرس حیدرآباد کے ایک ذرائع نے بتایا کہ ہم کہہ سکتے ہیں کہ آئی پی ایل کے اس سیزن میں بھووی نہیں کھیل پائیں گے۔ انہیں کولہے کی چوٹ ہے اور صحت یاب ہونے میں وقت لگتا ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ بھووی کے اخراج سے ٹیم کی امیدوں کو دھچکا لگا ہے۔ وہ ہماری ٹیم کے منصوبے کا ایک اہم حصہ تھے۔ ان کی عدم موجودگی بولنگ اٹیک پر اثر انداز ہوگی۔ چنئی کے خلاف دو اوور کے بعد ہی بھووی کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ہندوستان کو آسٹریلیا کا دورہ کرنا ہے۔ بھووی ٹیم انڈیا کے منصوبے کا ایک اہم حصہ ہیں۔ ان کی عدم موجودگی سے ٹیم انڈیا کے غیر ملکی سرزمین پر تیز رفتار حملے کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ آسٹریلیا کے پاس چار ٹیسٹ اور اس کے بعد ون ڈے سیریز ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔