آئی پی ایل 2020: دہلی کیپٹلز کو جھٹکا، اسٹار اسپنر امت مشرا ٹورنامنٹ سے باہر

دہلی کیپٹلز نے اپنے بیان میں کہا کہ ات مشرا اپنی چوٹ کے سلسلہ میں ماہرین سے مشورہ کریں گے۔ دہلی کی ٹیم ان کے جلد صحت یاب ہونے کی خواہش کرتی ہے۔

امت مشرا
امت مشرا
user

یو این آئی

دوبئی: دہلی کیپٹلز کے سینئر اسپنر امت مشرا انگلی میں چوٹ کی وجہ سے انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے باقی میچوں سے باہر ہوگئے ہیں۔ دہلی کی ٹیم نے ایک بیان جاری کر اس بات کی اطلاع دی۔ جمعہ کو کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے خلاف میچ میں نتیش رانا کے ایک شاٹ پر گیند پکڑنے کی کوشش میں امت مشرا کی انگلی میں چوٹ لگ گئی تھی۔ حالانکہ انہوں نے اس کے بعد بھی گیندبازی جاری رکھی اور شبمن گل کا وکٹ لیا۔ شارجہ میں کھیلے گئے اس میچ میں انہوں نے 14رن دے کر ایک وکٹ لیا تھا۔

دہلی کیپٹلز نے اپنے بیان میں کہا کہ مشرا اب اس چوٹ کے سلسلہ میں ماہرین سے مشورہ کریں گے۔ دہلی کی ٹیم ان کے جلد صحت یاب ہونے کی خواہش کرتی ہے۔ خیال رہے کہ مشرا آئی پی ایل میں سب سے زیادہ وکٹ لینے کے معاملہ میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ ان کے نام 160وکٹ ہیں اور ان کے آگے لست ملنگا (170) ہیں۔ مشرا کے پاس اس بار آئی پی ایل میں سب زیادہ وکٹ لینے والا گیند باز بننے کا موقع تھا، لیکن اب یہ ممکن نہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔