آئی پی ایل 2020: کولکاتا کو جیت دلانے والے رویندر جڈیجا نے بتایا آخری گیند کے لئے کیا تھا ان کا منصوبہ؟

کولکاتا کے خلاف رویندر جڈیجا نے 11 گیندوں میں ناقابل شکست رہتے ہوئے 31 رن بنا کر اپنی ٹیم کو جیت سے ہم کنار کیا

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

ابو ظہبی: آئی پی ایل 2020 کے 49 ویں میچ میں چنئی سپر کنگز نے کولکاتا نائٹ رائیڈرز کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔ چنئی کے لئے آخر میں رویندر جڈیجا نے 11 گیندوں پر 31 رنز کی طوفانی اننگ کھیلی۔ میچ جیتنے کے بعد جڈیجا نے کہا کہ انہوں نے نیٹ پر جو پریکٹس کے دوران کیا، انہوں نے میدان میں بھی ویسا ہی کیا۔

میچ کے بعد جڈیجا نے کہا، "میں نیٹ پر گیند کو اچھی طرح سے مار رہا تھا اور ایک بار پھر میدان میں بھی وہی کرنا چاہتا تھا۔ آپ کو آخری 12 گیندوں میں زیادہ سوچنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ بس گیند کو دیکھیئے اور ماریے۔ مجھے اپنی طاقت پر بھروسہ تھا۔ میں جانتا تھا کہ اگر وہ گیند میرے علاقے میں ڈالیں گے تو میں چھکا لگا سکتا ہوں۔ اچھا کھیلنے اور اور ٹیم کو جیت دلاتے کے بعد یقینی طور پر خوشی محسوس ہوتی ہے۔‘‘


خیال رہے کہ چنئی کو ایک وقت میں آخری 12 گیندوں میں جیت کے لئے 29 رنز کی ضرورت تھی۔ ایسی صورتحال میں لوکی فرگیوسن کے اوور میں جڈیجا نے 19 رنز بنا کر کولکاتا پر دباؤ ڈالا۔ جڈیجا نے اپنی اننگز میں دو چوکے اور تین چھکے لگائے۔ چنئی کی جیت میں جدیجا کے علاوہ رتوراج گائکواڈ نے بھی اہم کردار ادا کیا۔ گائیکواڈ نے 53 گیندوں میں 72 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ اس دوران انہوں نے چھ چوکے اور دو چھکے لگائے۔

کولکاتا نے پہلے کھیلتے ہوئے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 20 اوورز میں 172 رنز بنائے تھے۔ جواب میں چنئی نے رتوراج گائکواڈ کی شاندار نصف سنچری اور رویندر جڈیجا کی طوفانی اننگز کی بدولت آخری گیند تک ہدف کا تعاقب کر لیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔