آئی پی ایل: راجستھان رائلز کے جوفرا آرچر نے 2 گیند پر بنا ڈالے 27 رن، جانیں کیسے...

اپنی خطرناک گیندبازی کے لیے مشہور جوفرا آرچر نے چنئی سپر کنگز کے گیندباز لنگی اینگیڈی کو اس وقت پسینے پسینے کر دیا جب وہ 20واں اوور ڈالنے کے لیے آئے تھے۔ انھوں نے 2 گیند پر 27 رن بنا ڈالے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

تنویر

آئی پی ایل 2020 کے چوتھے میچ میں جوفرا آرچر نے ایک ایسا کارنامہ انجام دیا جو غالباً بین الاقوامی کرکٹ کی تاریخ میں بھی کبھی دیکھنے کو نہیں ملا۔ انھوں نے چنئی سپر کنگز کے تیز گیندباز لنگی اینگیڈی کی 2 گیندوں پر 27 رن بنا ڈالے۔ آپ سوچ رہے ہوں گے کہ آخر یہ کیسے ہو سکتا ہے! تو جان لیجیے کہ کرکٹ میں کچھ بھی ہو سکتا ہے اور اپنی خطرناک گیندبازی کے لیے مشہور جوفرا آرچر نے واقعی لنگی اینگیڈی جیسے ماہر گیندباز کو اس وقت پسینے پسینے کر دیا جب وہ 20واں اوور ڈالنے کے لیے آئے تھے۔

واقعہ کچھ یوں ہے کہ 20واں اوور کرنے کے لیے چنئی کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے لنگی اینگیڈی کو گیند تھمائی۔ ان کی پہلی ہی گیند پر جوفرا آرچر نے چھکّا لگا دیا، دوسری گیند پر بھی انھوں نے چھکّا لگایا، تیسری گیند کو بھی انھوں نے باؤنڈری کے باہر پہنچا دیا جو کہ 'نو بال' تھا یعنی اس پر 7 رن آئے، اس کی اگلی گیند بھی 'نو بال' تھی اور 7 رن پھر جوفرا آرچر کے کھاتے میں جڑ گئے، پھر اگلی گیند اینگیڈی نے وائڈ پھینک دی۔ اس طرح سے گیندیں تو 5 پھینکیں گئیں لیکن تکنیکی طور پر شمار 2 گیند کا ہی ہوا اور 1+7+7+6+6 کے حساب سے کل 27 رن بن گئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔