آئی پی ایل 2020: کوئی بھی کھلاڑی دھونی کی طرح نہیں کھیل سکتا، سنجو سیمسن

چنئی سپر کنگز اور کنگز الیون پنجاب کے خلاف سنسنی خیز جیت میں سیمسن کی شاندار اننگز کے بعد کیرالہ سے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور نے سیمسن کو آئندہ وقت کا دھونی قرار دیا تھا۔

سنجو سیمسن، تصویر بشکریہ بی سی سی آئی
سنجو سیمسن، تصویر بشکریہ بی سی سی آئی
user

یو این آئی

دبئی: آئی پی ایل کے 13 ویں سیزن میں راجستھان رائلز کے وکٹ کیپر بلے باز سنجو سیمسن نے کہا کہ کوئی بھی کھلاڑی ہندوستان کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کی طرح نہیں کھیل سکتا اور کسی کو بھی اس کی کوشش بھی نہیں کرنی چاہیے۔ واضح رہے کہ چنئی سپر کنگز اور کنگز الیون پنجاب کے خلاف سنسنی خیز جیت میں سیمسن کی شاندار اننگز کے بعد کیرالہ سے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور نے سیمسن کو آئندہ وقت کا دھونی قرار دیا تھا۔

تاہم سیمسن نے دھونی کے ساتھ اپنے موازنے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ میں پورے یقین کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ کوئی بھی دھونی کی طرح نہیں کھیل سکتا اور نہ ہی کسی کو ان کی طرح کھیلنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ ایم ایس دھونی کی طرح کھیلنا آسان نہیں ہے، میں کبھی بھی ایم ایس دھونی کی طرح کھیلنے کے بارے میں نہیں سوچتا ہوں۔ وہ ہندوستانی کرکٹ اور اس کھیل کے تجربہ کار کھلاڑی ہیں۔


سیمسن نے کہا کہ میں صرف اپنے اس کھیل پر توجہ مرکوز کرتا ہوں کہ میں اس میں کس طرح بہترین کارکردگی دے سکتا ہوں۔ سابق کرکٹر گوتم گمبھیر نے بھی کیرالہ کے اس بلے باز سے اتفاق کیا تھا۔ گمبھیر نے کہا تھا کہ 25 سالہ کھلاڑی کو اگلا دھونی بننے کی بجائے ہندوستانی کرکٹ کا سنجو سیمسن بننے پر توجہ دینی چاہیے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔