آئی پی ایل 2020: محمد سمیع کا ’پرپل کیپ‘ پر پھر قبضہ، راہل کو ’اورنج کیپ‘

پرپل کیپ میں محمد سمیع نے دہلی کیپٹلز کے کیگسو ربادا کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ سمیع نے 3 میچوں میں سات وکٹیں حاصل کیں۔ جبکہ ربادا نے دو میچوں میں پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

شارجہ: کنگز الیون پنجاب کی ٹیم بھلے ہی آئی پی ایل ۔13 میں اتوار کی رات راجستھان رائلز سے ہار گئی ہو لیکن پنجاب کے کھلاڑی آئی پی ایل کے پرپل اور اورنج کیپ کے دعویداروں میں سب سے آگے ہیں۔گیند بازی میں محمد سمیع اور بلے بازی میں کپتان کے ایل راہل سب سے آگے ہیں۔

پرپل کیپ میں محمد سمیع نے دہلی کیپٹلز کے کیگسو ربادا کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ سمیع نے 3 میچوں میں سات وکٹیں حاصل کیں۔ جبکہ ربادا نے دو میچوں میں پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ اسی کے ساتھ ہی سی ایس کے فاسٹ بولر سیم کرن نے تین میچوں میں 5 وکٹیں حاصل کیں۔


اورنج کیپ میں پنجاب کنگز الیون کے کپتان کے ایل راہل مقابلہ میں سب سے پہلے مقام پر ہیں جب کہ دوسرے نمبر پر ان کے ساتھی کھلاڑی مینک اگروال ہیں اور تیسرے نمبر پر چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) کے فاف ڈو پلیسیس ہیں۔ راہل کے 3 میچوں میں 221 رن ہیں۔ جبکہ مینک نے اتنے ہی میچوں میں 221 رنز بنائے ہیں۔ دوسری طرف سی ایس کے کے فاف ڈو پلیسیس نے 3 میچوں میں 173 رنز بنائے ہیں۔

راجستھان نے آئی پی ایل کے سب سے بڑے ہدف کا تعاقب کیا۔ کنگز الیون پنجاب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 224 رنز بنائے۔ راجستھان نے میچ 4 وکٹوں سے جیتنے کے لئے 226 رنز بنائے۔ راہل تیوتیا (53) فتح کے ہیرو تھے۔ راجستھان کو جیت کے لئے 18 گیندوں پر 51 رنز کی ضرورت تھی۔ پھر تیوتیا نے شیلڈن کوٹریل کے ایک اوور میں 5 چھکے لگا کر میچ کو الٹ دیا۔


اس سے قبل 2008 میں راجستھان نے دکن چارجرز کے خلاف 215 رنز کا ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 217 رنز بنائے تھے۔ دہلی کیپیٹلز آئی پی ایل میں پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست مقام پر پہنچ گئی ہے۔ اس کے چار پوائنٹس ہیں۔ دہلی کھیلے گئے دونوں میچ جیت چکی ہے۔ راجستھان رائلز چار پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ راجستھان اب تک کھیلے گئے دونوں میچ بھی جیت چکا ہے۔ چنئی سپر کنگز 2 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ چنئی نے اب تک تین میچ کھیلے ہیں۔ ایک جیتا ہے اور دو ہارا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */