آئی پی ایل 2020: مجھے خود پر یقین تھا، سنجو سیمسن

کنگز الیون پنجاب کے خلاف میچ جیتنے والی دھماکہ خیز اننگ کھیلنے والے راجستھان رائلز کے وکٹ کیپر بیٹسمین سنجو سیمسن کا کہنا ہے کہ انہیں خود پر اعتماد تھا

تصویر بشکریہ ٹوئٹر / @IPL
تصویر بشکریہ ٹوئٹر / @IPL
user

یو این آئی

ابوظبی: کنگز الیون پنجاب کے خلاف میچ جیتنے والی دھماکہ خیز اننگ کھیلنے والے راجستھان رائلز کے وکٹ کیپر بیٹسمین سنجو سیمسن کا کہنا ہے کہ انہیں خود پر اعتماد تھا۔

سیمسن نے پنجاب کے 223 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے 85 رنز کی دھماکہ خیز اننگز کھیلی تھی جس کی بدولت راجستھان نے تین گیندوں کے باقی رہتے کامیابی حاصل کی۔ہدف کے تعاقب میں یہ آئی پی ایل کی تاریخ کا سب سے بڑی جیت تھی ۔ سیمسن کو پلیئر آف دی میچ سے نوازا گیا۔ وہ لگاتار دوسرے میچ میں پلیئر آف دی میچ بنے۔


میچ کے بعد سیمسن نے کہا کہ میں پچھلے ایک سال سے اچھا کھیل رہا ہوں۔ مجھے صرف اپنا معمول برقرار رکھنا تھا اور مجھے اس کے بارے میں کافی اعتماد تھا۔ مجھے میچ جیت کر خوشی ہے۔ میں نے بہت کوشش کی ہے۔ میں نے فیصلہ کیا تھا کہ اگر میرے پاس کرکٹ کے مزید 10 سال ہوں گے تو میں اپنا سب کچھ دوں گا۔

سیمسن نے 42 گیندوں پر 85 رنز میں چار چوکے اور سات چھکے لگائے۔ سیمسن نے راجستھان کے پہلے میچ میں چنئی سپر کنگز کے خلاف صرف 32 گیندوں پر 74 اننگز میں ایک چوکا اور نو چھکے لگائے تھے۔ راجستھان نے دونوں میچوں میں 200 سے اوپر کا اسکور بنایا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔