IPL: کولکاتا نائٹ رائیڈرس پر ممبئی انڈینز کی 49 رنوں سے بڑی فتح

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

تنویر

23 Sep 2020, 11:44 PM

20 اوورس میں صرف 146 رن بنا سکی کولکاتا، ممبئی 49 رنوں سے فتحیاب

ممبئی کے ذریعہ دیے گئے 196 رنوں کے ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے کولکاتا کی ٹیم 20 اوورس میں صرف 146 رن بنا سکی اور اس کے 9 کھلاڑی بھی آؤٹ ہو گئے۔ اس طرح سے ممبئی انڈینز نے اپنی پہلی فتح حاصل کر لی ہے۔ یہ فتح اسے 49 رنوں کے بڑے فرق سے نصیب ہوئی ہے۔ کولکاتا نائٹ رائیڈرس کی طرف سے کوئی بھی بلے بازی بڑی پاری نہیں کھیل سکا۔ پیٹ کمنس نے آخر میں کچھ اچھے شاٹ کھیلے، لیکن اس وقت تک میچ کولکاتا کے ہاتھوں سے نکل چکا تھا۔

23 Sep 2020, 11:36 PM

پیٹ کمنس تیز طرار اننگ کھیل کر آؤٹ، کولکاتا شکست کی طرف گامزن

ممبئی انڈینز کے ذریعہ جیت کے لیے دیے گئے 196 رنوں کے ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے کولکاتا کے 8 وکٹ گر چکے ہیں۔ پیٹ کمنس نے 12 گیندوں پر تیز طرار 33 رن بنائے لیکن اب کولکاتا کی جیت مشکل نظر آ رہی ہے۔ 141 رن پر 8 وکٹ گر گئے ہیں اور کچھ گیندیں ہی باقی ہیں۔

23 Sep 2020, 11:23 PM

کولکاتا سے دور ہوتی جا رہی جیت، چھٹا وکٹ آؤٹ

خطرناک بلے باز آندرے رسل کے آؤٹ ہونے کے بعد بمراہ کے اسی اوور میں ایان مورگن بھی وکٹ کیپر کوئنٹن ڈی کوک کو کیچ تھما بیٹھے۔ مورگن نے 16 رن بنائے۔


23 Sep 2020, 11:15 PM

15 اوور کے اختتام پر کولکاتا کا اسکور 100/4

میچ پر دھیرے دھیرے ممبئی انڈینز کی گرفت مضبوط ہوتی جا رہی ہے۔ 15 اوور کے بعد کولکاتا نے 4 وکٹ کے نقصان پر 100 رن بنائے ہیں۔ اس طرح 5 اوورس میں 96 رنوں کی ضرورت ہے۔ تازہ ترین خبروں کے مطابق 16ویں اوور کی پہلی گیند پر اینڈرے رسل بھی آؤٹ ہو گئے ہیں۔ یعنی کولکاتا کے اب 5 وکٹ آؤٹ ہو چکے ہیں۔

23 Sep 2020, 10:57 PM

کولکاتا کے کپتان دنیش کارتک کے بعد نتیش رانا بھی پویلین لوٹے

کولکاتا نائٹ رائیڈرس کا چوتھا وکٹ آؤٹ ہو گیا ہے۔ کیرن پولارڈ نے نتیش رانا کو ہارڈک پانڈیا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرا دیا ہے۔ رانا نے 18 گیندوں پر 24 رن کا تعاون پیش کیا۔


23 Sep 2020, 10:52 PM

کولکاتا کے کپتان دنیش کارتک 30 رن بنا کر آؤٹ

اچھی بلے بازی کر رہے کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے کپتان دنیش کارتک 23 گیندوں میں 30 رن بنا کر پویلین لوٹ گئے ہیں۔ یہ کولکاتا کے لیے زبردست جھٹکا ہے کیونکہ ابھی ٹیم کو 125 رن مزید بنانے ہیں۔ دنیش کارتک کو چہر نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔

23 Sep 2020, 10:47 PM

کپتان دنیش کارتک اور نتیش رانا نے کولکاتا کی پاری سنبھالی، 10 اوور میں اسکور 71/2

دو وکٹ جلدی جلدی آؤٹ ہونے کے بعد کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے کپتان دنیش کارتک اور نتیش رانا نے پاری کو سنبھالتے ہوئے کچھ اچھے شاٹ لگائے اور 10 اوور کے خاتمہ تک اسکور 2 وکٹ کے نقصان پر 71 رن پہنچا دیا ہے۔ دونوں ہی بلے بازوں نے سنبھل کر کھیلتے ہوئے پاری کو آگے بڑھایا ہے اور اب باقی کے 10 اووروں میں انھیں جیت کے لیے 125 رنوں کی ضرورت ہے۔ یہاں سے کارتک اور رانا دونوں کو ہی تیز رفتاری کے ساتھ بلے بازی کرنی ہوگی اور وکٹ بھی گرنے سے بچانا ہوگا۔


23 Sep 2020, 10:26 PM

مشکل میں کولکاتا نائٹ رائیڈرس، محض 25 رن پر دوسرا وکٹ آؤٹ

کولکاتا نائٹ رائیڈرس کی شروعات اچھی نہیں رہی ہے۔ پہلے شبھمن گل 11 گیندوں پر محض 7 رن بنا کر آؤٹ ہوئے اور پھر سنیل نارائن بھی 10 گیندوں پر محض 9 رن بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ اس وقت کولکاتا کا اسکور 5 اوور میں 2 وکٹ کے نقصان پر 25 رن ہے اور کریز پر کپتان دنیش کارتک کا ساتھ دینے نتیش رانا آئے ہیں۔

23 Sep 2020, 10:03 PM

کولکاتا کی بلے بازی شروع،ٹرینٹ بولٹ کا پہلا اوور گیا میڈن

کولکات کی بلے بازی شروع ہو گئی ہے اور تیزی کے ساتھ رن بنانے کے لیے کپتان دنیش کارتک نے سنیل نارائن کو بطور سلامی بلے باز بھیجا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ پہلا اوور ٹرینٹ بولٹ نے میڈن پھینکا ہے اور جیمس پیٹنسن کے دوسرے اوور میں 8 رن آئے ہیں۔ اس اوور میں سنیل نارائن نے ایک چھکّا بھی لگایا۔


23 Sep 2020, 9:49 PM

ممبئی انڈینز نے کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے سامنے جیت کے لیے 196 رنوں کا رکھا ہدف

روہت شرما کی 80 رنوں کی آتشی پاری کی بدولت ممبئی انڈینز نے کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے سامنے 196 رنوں کا نشانہ رکھا ہے۔ روہت شرما کے آؤٹ ہونے کے بعد ممبئی انڈینز کا کوئی دوسرا بلے بازی تیزی سے رن نہیں بنا سکا جس کی وجہ سے اسکور 200 کے نیچے رہ گیا۔ اب کولکاتا نائٹ رائیڈرس کو اپنا پہلا میچ جیتنے کے لیے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

23 Sep 2020, 9:21 PM

ممبئی کے کپتان روہت شرما 54 گیندوں پر 80 رن بنا کر آؤٹ

کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے گیندبازوں کو پسینے پسینے کرنے والے ممبئی انڈینز کے کپتان روہت شرما 18ویں اوور میں آؤٹ ہو گئے۔ انھوں نے 54 گیندوں میں 80 رن کا تعاون دیا۔ روہت شرما کا وکٹ شیوم ماوی کو حاصل ہوا۔


23 Sep 2020, 9:00 PM

15 اوور کے بعد ممبئی کا اسکور 147/2، روہت 71 رن بنا کر ناٹ آؤٹ

ممبئی انڈینز کے کپتان روہت شرما کی دھواں دھار بلے بازی نے کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے گیندبازوں کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔ 15 اوور کے بعد ممبئی انڈینز نے 147 رن بنا لیے ہیں او راس کے 2 ہی وکٹ آؤٹ ہوئے ہیں۔ روہت شرما 48 گیندوں پر 71 رن بنا کر کھیل رہے ہیں اور امید ہے کہ آخر کے 5 اووروں میں وہ مزید تیز رفتاری کے ساتھ بلے بازی کریں گے۔

23 Sep 2020, 8:39 PM

ممبئی کے کپتان روہت شرما کی نصف سنچری مکمل، 12 اوور میں اسکور 105/2

کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے خلاف ممبئی انڈینز کے کپتان روہت شرما نے تیز طرار نصف سنچری مکمل کر لی ہے۔ انھوں نے محض 39 گیندوں پر یہ کارنامہ انجام دیا۔ لیکن بدقسمتی سے سوریہ کمار یادو 47 رن بنا کر رَن آؤٹ ہو گئے۔ انھوں نے 28 گیندوں کا سامنا کیا تھا۔ اس وقت ممبئی انڈینز کا اسکور 12 اوور کے بعد 2 وکٹ کے نقصان پر 105 رن ہوا ہے۔


23 Sep 2020, 8:29 PM

10 اوور میں ممبئی انڈینز نے بنا لیے 94 رن، روہت اور سوریہ کمار یادو نصف سنچری کے قریب

ممبئی انڈینز کے کپتان روہت شرما کے ساتھ ساتھ سوریہ کمار یادو بھی تیزی کے ساتھ بلے بازی کر رہے ہیں اور ٹیم کا اسکور اس وقت 10 اوور میں 94 رن ہو گیا ہے۔ روہت شرما اور سوریہ کمار یادو دونوں ہی 45-45 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔

23 Sep 2020, 8:12 PM

کولکاتا نے ٹاس جیت کر گیندبازی کا کیا فیصلہ، ممبئی کو کپتان روہت شرما نے دی تیز شروعات

آج آئی پی ایل سیزن 13 کے پانچویں مقابلے میں کولکاتا نائٹ رائیڈرس (کے کے آر) کا مقابلہ ممبئی انڈینز (ایم آئی) سے ہے۔ کولکاتا کے کپتان دنیش کارتک نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا ہے اور جب کوئنٹن ڈی کوک تین گیندوں پر محض ایک رن بنا کر گیندباز شیوم ماوی کے شکار ہوئے تو یہ فیصلہ بہت صحیح معلوم پڑ رہا تھا، لیکن پھر ممبئی کے کپتان روہت شرما نے تیز کھیلنا شروع کیا جو کولکاتا کے لیے مشکلیں پیدا کر رہے ہیں۔ ان کا ساتھ دے رہے ہیں سوریہ کمار یادو۔ اس وقت 7 اوور ہو چکے ہیں اور ممبئی انڈینز نے ایک وکٹ کے نقصان پر 72 رن بنا لیے ہیں۔ روہت شرما 25 گیندوں پر 39 رن بنا کر کھیل رہے ہیں جب کہ سوریہ کمار یادو نے 14 گیندوں پر 30 رن بنائے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔