آئی پی ایل 2020: پلے آف کی دعویداری مضبوط کرنے اتریں گی کولکاتا اور پنجاب کی ٹیمیں

کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے ہفتہ کے روز دہلی کیپٹلز کو 59 رنز سے یکطرفہ شکست دی، جبکہ پنجاب شکست کے دہانے پر پہنچنے کے بعد سن رائزرس حیدرآباد کو 12 رنز سے ہرا دیا تھا۔

تصویر آئی پی ایل
تصویر آئی پی ایل
user

یو این آئی

شارجہ: اپنے پچھلے میچوں میں جیت حاصل کرنے والے کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور کنگز الیون پنجاب پیر یعنی آج میچ میں آئی پی ایل کے پلے آف کے لئے اپنا دعوا مستحکم کرنے کے ارادے سے اتریں گی۔ کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے ہفتہ کے روز دہلی کیپٹلز کو 59 رنز سے یکطرفہ شکست دی، جبکہ پنجاب شکست کے دہانے پر پہنچنے کے بعد سن رائزرس حیدرآباد کو 12 رنز سے ہرا دیا۔ ان فتوحات سے کولکتہ اور پنجاب کی صورتحال میں بہتری آئی ہے اور وہ پلے آف کے دعویدار بننا شروع ہوگئی ہیں۔

کولکاتہ 11 میچوں میں چھ جیت اور پانچ شکست سے 12 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر ہے جبکہ پنجاب 11 میچوں میں پانچ جیت اور چھ ہار کے ساتھ 10 پوائنٹس لے کر پانچویں پوزیشن پر ہے۔ ایک اور جیت سے کولکتہ 14 پوائنٹس اور پنجاب ایک اور جیت کے ساتھ 12 پوائنٹس پر پہنچ جائے گی۔ اس میچ میں فاتح ٹیم کے امکانات بڑھ جائیں گے۔


پراسرار اسپنر ورون چکرورتی (20 رن پر پانچ وکٹ) کی مہلک بولنگ سے دہلی کیپٹلز کو 59 رنز سے شکست دے کر رائل چیلنجرز کے خلاف 84 رنز بنانے کے بعد کولکاتہ نے اگلے میچ میں شاندار واپسی کی۔ کولکتہ نے نتیش رانا (81) اور سنیل نارائن (64) کی عمدہ نصف سنچریوں کی مدد سے 194 کا مضبوط اسکور بنایا اور پھر دہلی کو نو وکٹ پر 135 رن بنائے۔ اس کارکردگی سے کولکتہ کے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔

دوسری جانب پنجاب گزشتہ چار میچوں سے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ پنجاب نے اپنے پہلے سات میچوں میں صرف ایک میچ جیتا تھا لیکن پھر بنگلور کو چار میچوں میں آٹھ وکٹوں سے، دوسرے سپر اوور میں ممبئی انڈینز، دہلی کیپیٹل کو پانچ وکٹ سے اور حیدرآباد کو 12 رنز سے شکست دی۔ حیدرآباد کے خلاف جس طرح پنجاب نے اپنے معمولی 126 رن کا دفاع کیا وہ ایک قابل تحسین بات ہے۔ اس فتح کے ساتھ ہی پنجاب کی ٹیم اچانک خطرناک نظر آنے لگی ہے اور کولکتہ کو اس سے محتاط رہنا ہوگا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔