آئی پی ایل 2020: عرفان نے کی سوریہ کمار کی تعریف، کہا "ٹیم انڈیا میں شمولیت کے حقدار"

ممبئی اور راجستھان کے مابین بدھ کو کھیلے گئے میچ میں سوریہ کمار یادو کا ممبئی کی جیت میں سب سے اہم کردار تھا۔ سوریہ کمار نے 47 گیندوں پر 79 رنز کی اننگز کھیلی۔ اس میں 11 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔

سوریہ کمار تصویر ٹوئٹر @surya_14kumar
سوریہ کمار تصویر ٹوئٹر @surya_14kumar
user

یو این آئی

نئی دہلی: ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عرفان پٹھان سمیت متعدد سابق کھلاڑیوں نے انڈین پریمیر لیگ کے سیزن 13 میں راجستھان رائلز کے خلاف بدھ کی رات کھیلے گئے میچ میں اہم کردار ادا کرنے والے ممبئی کے مڈل آرڈر بیٹسمین سوریہ کمار یادو کی تعریف کی ہے۔ یادو کی اننگ کے بعد ٹیم انڈیا کے سابق آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے کہا کہ اگر موجودہ صلاحیتوں کے ساتھ یادو کو ٹیم انڈیا میں جگہ نہیں ملتی ہے تو مجھے بہت زیادہ دکھ ہوگا۔ وہ حیرت انگیز کھلاڑی ہے۔ ممبئی انڈینز کے لئے یادو نے سب سے زیادہ 79 رن بنائے۔ آئی پی ایل میں یہ ان کا بہترین اسکور ہے۔ انہوں نے آئی پی ایل میں آٹھویں ففٹی بنائی۔ یادو نے ہاردک پانڈیا کے ساتھ 5 ویں وکٹ کے لئے 38 گیندوں پر ناقابل شکست 75 رنز کی شراکت کی۔

ہربھجن سنگھ نے اپنی اننگز کے بعد ازراہ مذاق کہا کہ سوریہ کمار ایک میٹھی چھری ہے۔ آکاش چوپڑا نے کہا کہ سوریہ کمار ہندوستان کی ٹی 20 ٹیم میں شامل ہوں۔ سچن تندولکر نے کہا کہ سوریہ کمار خاص ہیں۔ وہ وکٹ کے گرد اسٹروک کھیل سکتے ہیں۔ انڈین پریمیر لیگ کے سیزن 13 میں ممبئی انڈینز اور راجستھان رائلز کے مابین بدھ کی رات کھیلے گئے میچ میں مڈل آرڈر بیٹسمین سوریہ کمار یادو کا ممبئی کی جیت میں سب سے اہم کردار تھا۔ یادو نے 47 گیندوں پر 79 رنز کی اننگز کھیلی۔ اس میں 11 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔