آئی پی ایل 2020: واپسی کرنے کے لئے اتریں گے حیدرآباد اور کولکاتا

ڈیوڈ وارنر کی کپتانی والی سن رائزرس حیدرآباد اور ایون مورگن کی قیادت والی کولکاتا نائٹ رائڈرس گزشتہ شکست کو فراموش کرتے ہوئے اتوار کے روز واپسی کرنے کے ارادے سے اتریں گے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

ابوظہبی: ڈیوڈ وارنر کی کپتانی والی سن رائزرس حیدرآباد اور ایون مورگن کی قیادت والی کولکاتا نائٹ رائڈرس گزشتہ شکست کو فراموش کرتے ہوئے اتوار کے روز واپسی کرنے کے ارادے سے اتریں گے۔

حیدرآباد کو گزشتہ مقابلے میں چنئی کے ہاتھوں 20 شکست سے سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ کولکاتا کو ممبئی نے آٹھ وکٹ سے ہرایا تھا۔ حیدرآباد کی ٹیم آٹھ میچوں میں تین جیت، پانچ شکست کے ساتھ چھ پوائنٹ کے ساتھ پانچویں اور کولکاتا آٹھ میچوں میں چار جیت ، چار شکست کے ساتھ آٹھ پوائنٹ کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔

پچھلے میچ میں چنئی نے حیدرآباد کو شکست دی تھی۔ حیدرآباد کی بلے بازی اس میچ میں مکمل ناکام رہی تھی۔ وارنر کو اپنی بیٹنگ آرڈر کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ چنئی نے حیدرآباد کو 168 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں حیدرآباد کی ٹیم 147 رنزہی بنا سکی۔

حیدرآباد کی طرف سے جانی بیئرسٹو (23) اور کین ولیم سن (57) ہی اسکور کرنے میں کامیاب رہے اور دیگر بلے بازوں نے کافی مایوس کیا۔ حیدرآباد کو کولکاتا کے خلاف مضبوط آغاز کرنا ہوگا اور وارنر کو بھی اپنی کارکردگی سے ٹیم کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ مڈل آرڈر کے بلے بازوں پریم گرگ ، منیش پانڈے اور وجئے شنکر کو بھی اپنی فارم دوبارہ حاصل کرنی ہوگی۔


حیدرآباد کی گیندبازی چنئی کے خلاف اچھی تھی اور ان کے گیندبازوں نے چنئی کو چیلنجنگ اسکور پر روک دیا تھا۔ کولکاتا کے بلے بازوں کو راشد خان ، خلیل احمد اور سندیپ شرما کے چیلنج پر قابو پانا ہوگا۔ حیدرآباد کی گیندبازی کا ذمہ راشد پر ہوگا ۔ تاہم ، وہ چنئی کے خلاف وکٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے تھے۔

دنیش کارتک کی جگہ ٹورنامنٹ کے بیچ میں کپتانی سنبھالنے والے مورگن کو ممبئی کے خلاف غلطیوں سے سبق حاصل کرنا ہوگا کیونکہ ٹورنامنٹ کا دوسرا دور شروع ہوچکا ہے اور کولکاتہ کے پاس بہتری کے لئےاب زیادہ وقت باقی نہیں ہے۔ کولکاتا کی بلے بازی ایک بار پھر ممبئی کے خلاف ناکام رہی تھی جس میں انہیں وقت رہتے اصلاح کرنی ہوگی۔

کولکاتا میں کمنس ، پرسدھ کرشنا ، رسیل اور ورون چکرورتی جیسے گیندباز ہیں جو حیدرآباد کے لئے پریشانی کا سبب بن سکتے ہیں۔ ٹیم کے اسپنر سنیل نارائن کو دو میچوں کے لئے ٹیم سے باہر کردیا گیا ہے ، لہذا اسپن کی ذمہ داری ورون پر ہوگی۔ کولکاتا اور حیدرآباد کے مابین میچ اس سیزن کے شروع میں اس سے پہلے مقابلہ ہوچکا ہے جہاں کولکاتا نے حیدرآباد کو سات وکٹوں سے شکست دی تھی۔ کولکاتا کا حوصلہ اس ریکارڈ سے بلند رہے گا جبکہ حیدرآباد کی ٹیم پرانی شکست کا بدلہ لینا چاہے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔