آئی پی ایل 2020: کولکاتا اور راجستھان کے لئے کرو یا مرو کا مقابلہ

دونوں ٹیموں کے مابین یہ میچ کرو یا مرو کا میچ ہے۔ اس مقابلے کو جیتنے والی ٹیم کی 14 پوائنٹ کے ساتھ امیدیں برقرار ہیں, جبکہ ہارنے والی ٹیم پلے آف کے مقابلے سے باہر ہوجائے گی۔

تصویر بشکریہ ٹوئٹر / @IPL
تصویر بشکریہ ٹوئٹر / @IPL
user

یو این آئی

دبئی: کولکاتا نائٹ رائیڈرس اور راجستھان رائلس کے بیچ اتوار کے روز آئی پی ایل مقابلے میں دونوں ٹیموں کے لئے کرو یا مرو کا مقابلہ ہوگا۔ راجستھان 13 میچوں میں چھ جیت، سات شکست اور 12 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر ہے، جبکہ کولکاتا 13 میچوں میں 13 جیت، چھ ہار اور 12 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔ دونوں ٹیموں کے مابین یہ میچ کرو یا مرو کا میچ ہے۔ اس مقابلے کو جیتنے والی ٹیم کی 14 پوائنٹ کے ساتھ امیدیں برقرار ہیں, جبکہ ہارنے والی ٹیم پلے آف کے مقابلے سے باہر ہوجائے گی۔

14 پوائنٹس تک پہنچنے کے بعد بھی، ٹیم اپنے پلے آف کی جگہ کو یقین نہیں کر سکتی ہے کیونکہ انہیں دوسری ٹیموں کے نتائج اور نیٹ رن ریٹ بھی دیکھنا ہوگا۔ لہذا کولکاتا اور راجستھان کو اس میچ میں جیت کے ساتھ ساتھ اپنے نیٹ رن ریٹ میں بہتری لانے پر توجہ دینی ہوگی کیونکہ آخری مساوات میں نیٹ رن ریٹ فیصلہ کن ہوگا۔


راجستھان نے گزشتہ روز ابوظہبی میں کنگز الیون پنجاب کو سات وکٹوں سے شکست دے کر جیت حاصل کی تھی۔ پنجاب نے کرس گیل کی 99 رنز کی اننگز کی بدولت چار وکٹوں پر 185 رنز کا مضبوط اسکور بنایا تھا لیکن راجستھان نے 17.3 اوور میں تین وکٹوں پر 186 رنز بنا کر میچ جیت لیا۔ راجستھان کی جانب سے بین اسٹوکس نے 50، سنجو سیمسن نے 48، کپتان اسٹیون اسمتھ نے ناٹ آوٹ 31 اور جوس بٹلر نے ناٹ آؤٹ 22 رنز بنائے تھے۔

دوسری جانب کولکتہ کو اپنے آخری میچ میں دبئی میں چنئی سپر کنگز کے ہاتھوں چھ وکٹوں کی شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس سے ان کی امیدوں کو گہرا دھچکا لگا تھا۔ کولکتہ کے پاس جیتنے کا موقع ملا تھا لیکن آخری دو اوور میں یہ موقع ان کے ہاتھ سے نکل گیا۔


دونوں ٹیمیں اس طرح ہیں:

راجستھان رائلز:

جوس بٹلر، بین اسٹوکس، سنجو سیمسن، اینڈریو ٹائی، کارتک تیاگی، اسٹیون اسمتھ (کپتان)، انکیت راجپوت، شرییس گوپال، راہل تیوتیا، جے دیو انادکات، مینک مارکینڈی ، مہیپال لومرور، اوشین تھامس، ریان پراگ، یشسوی جیسوال، انج راوت، آکاش سنگھ، ڈیوڈ ملر، منن وہرا، ششانک سنگھ، ورون آرون، ٹام کرین، رابن اتھپا، انیردھ جوشی اور جوفرا آرچر۔

کولکاتا نائٹ رائیڈرز:

ایون مورگن (کپتان)، دنیش کارتک (وکٹ کیپر)، نتیش رانا، راہل ترپاٹھی، رنکو سنگھ، شبھمن گل، سدھیش لاڈ، کملیش ناگرکوٹی، کلدیپ یادو، لاکی فرگوسن، پیٹ کمنز، مشہور کرشنا، سندیپ واریر، شیوم ماوی، ورون چکرورتی، آندرے رسل، کرس گرین، ایم سدھارتھ، سنیل نرین، نکھل نائیک، ٹام بنٹن، ٹیم سیفرٹ۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔