آئی پی ایل 2020: پنجاب کو چنئی کے خلاف ہرحال میں جیت درکار

کنگز الیون پنجاب کو اپنے گزشتہ مقابلے میں راجستھان رائلز سے ہارنے کے بعد اب اتوار کے روزچنئی سپر کنگز کے خلاف آئی پی ایل میچ میں اپنا سفر جاری رکھنے کے لئے ہر حال میں جیت درج کرنی ہوگی

تصویر بشکریہ ٹوئٹر / @IPL
تصویر بشکریہ ٹوئٹر / @IPL
user

یو این آئی

ابوظہبی: کنگز الیون پنجاب کو اپنے گزشتہ مقابلے میں راجستھان رائلز سے ہارنے کے بعد اب اتوار کے روزچنئی سپر کنگز کے خلاف آئی پی ایل میچ میں اپنا سفر جاری رکھنے کے لئے ہر حال میں جیت درج کرنی ہوگی۔ چنئی کی ٹیم پلے آف کی دوڑ سے باہر ہے اور وہ صرف پنجاب کا کھیل خراب کر سکتی ہے۔ پلے آف مقابلے سے باہر ہونے کے بعد ، چنئی نے اگلے دو میچوں میں رائل چیلنجرز بنگلور کو آٹھ وکٹوں اور کولکاتا نائٹ رائڈرس کو چھ وکٹوں سے شکست دی۔

چنئی کی فارم میں واپسی پنجاب کی امیدوں پر پانی پھیر سکتی ہے۔ پنجاب کے 13 میچوں میں سے 12 پوائنٹس ہیں اور اسے پلے آف امیدوں کے لئے اپنے پوائنٹ کو بڑھا کر 14 کرنے کی ضرورت ہے تاکہ آخری مساوات میں وہ نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر پلے آف میں جگہ بناسکیں۔ پنجاب اس وقت ٹیبل میں چوتھے نمبر پر ہے لیکن اسے ہر حال میں جیت درج کرنی ہوگی۔


کولکاتا اور راجستھان کے مقابلے میں فاتح ٹیم 14 پوائنٹس تک پہنچ جائے گی اور 12 پوائنٹس والی ٹیمیں باہر ہوں گی۔ لہذا ، یہ پنجاب کے لئے میچ کرو یا مرو کا میچ بن گیا ہے۔ جمعہ کے روز راجستھان کے خلاف پنجاب نے کرس گیل کے خلاف 99 رنز پر 185 رنز بنائے تھے ، لیکن پنجاب کے گیندباز اس اسکور کا دفاع نہ کرسکے اور ٹیم کو 15 گیندیں باقی رہتے ہوئے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ٹیمیں اس طرح ہیں:

چنئی سپر کنگز

مہندر سنگھ دھونی (کپتان)، مرلی وجے، امباتی رائیڈو، فاف ڈو پلیسس ، شین واٹسن، کیدار جادھاو، رویندر جڈیجا، لونگی نگیڈی، دیپک چاہر، پیوش چاولہ، عمران طاہر، مچل سینٹنر، جوش ہیزل ووڈ، شاردل ٹھاکر، سیم کرین، این جگادیسن، کے ایم آصف، مونو کمار، آر سائی کشور، ریتوراج گائکواڈ، کرن شرما۔

کنگز الیون پنجاب

کے ایل راہل (کیپٹن)، ہرپریت براڑ، ایشان پوریل، مندیپ سنگھ، جیمز نیشم، تاجندر سنگھ، کرس جارڈن، کرن نائر، دیپک ہڈا، روی بشنوئی، ارشدپ سنگھ، گلین میکسویل، مجیب الرحمن، سرفراز خان، شیلڈن کوٹریل، مینک اگروال، محمد سمیع، درشن نالکنڈے، نکولس پورن، کرس گیل، مورگون اشون، جگدیش سوچت، کرشنپا گوتم، ہارڈز ولجین، سمرن سنگھ۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔