آئی پی ایل 2020: کے کے آر کی جیت کے بعد دنیش کارتک کا بیان، ’مجھے سنیل نارئن پر فخر ہے‘

کولکاتا نائٹ رائیڈرز نے آئی پی ایل 2020 کے 21 ویں میچ میں چنئی سپر کنگز کو 10 رنز سے شکست دی ہے، جس کے بعد کپتان دنیشن کارتک نے سنیل نارئن کی ستائش کی۔

کے کے آر کی جیت کے بعد دنیش کارتک کا بیان، ’مجھے سنیل نارئن پر فخر ہے‘
کے کے آر کی جیت کے بعد دنیش کارتک کا بیان، ’مجھے سنیل نارئن پر فخر ہے‘
user

قومی آوازبیورو

ابو ظہبی: کولکاتا نائٹ رائیڈرز نے آئی پی ایل 2020 کے 21 ویں میچ میں چنئی سپر کنگز کو 10 رنز سے شکست دی۔ ایک وقت ایسا لگ رہا تھا کہ چنئی یہ میچ آسانی سے جیت جائے گی لیکن دنیش کارتک کی شاندار کپتانی کی وجہ سے کے کے آر نے ہاری ہوئی بازی جیت لی۔

فتح کے بعد کے کے آر کے کپتان دنیش کارتک نے سنیل نارئن کی تعریف کی۔ چنئی کے خلاف اس میچ میں نارئن نے چوتھے نمبر پر بلے بازی کرتے ہوئے 9 گیندوں پر 17 رنز بنائے اور بولنگ میں چار اوورز میں 31 رن پر شین واٹسن کا اہم وکٹ حاصل کیا۔


میچ کے بعد کارتک نے کہا کہ "کچھ کھلاڑی کافی اہم ہیں، نارئن ان میں سے ایک ہیں۔ ہم ان کے لئے یہ کرسکتے ہیں کہ ان کا تعاون کریں۔ ایک کھلاڑی کے طور پر مجھے ان پر فخر ہے۔ ہم نے سوچا کہ ہم نارئن سے دباؤ کو ہٹائیں اور اس ارادے سے اہم نے راہل کو پہلے بھیج دیا۔"

کارتک نے مزید کہا کہ "ہماری بالے بازی لچک دار ہے۔ میں نے نمبر 3 سے شروع کیا اور نمبر 7 میں چلا گیا۔ یہ اچھی بات ہے۔" 168 رنز کے ہدف کے تعاقب میں چنئی ایک وقت میں جیت کے درپے نظر آ رہی تھی لیکن کولکاتا نے واپسی کرتے ہوئے اسے شکست کی طرف دھکیل دیا۔ اس سنسنی خیز جیت کے بارے میں کارتک نے کہا کہ "جس طرح چنئی نے آغاز کیا وہ بہت ہی اچھا تھا لیکن آخر میں سنیل اور ورون پر کافی دارومدار تھا اور وہ میرے اعتماد پر کھرے اترے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔