ڈونالڈ ٹرمپ اگر کورونا ویکسین لینے کو کہیں گے تو میں نہیں لوں گی: کملا ہیرس

کملا ہیرس نے کہا، امریکی عوام اس بات کے گواہ ہیں کہ ملک کی تاریخ میں کوئی بھی حکومت اتنی بری طرح فیل نہیں ہوئی ہے جتنی ڈونالڈ ٹرمپ کی حکومت ہوئی ہے

ڈیموکریٹ جماعت کی نائب صدارتی امیدوار کملا ہیرس / Getty Images
ڈیموکریٹ جماعت کی نائب صدارتی امیدوار کملا ہیرس / Getty Images
user

قومی آوازبیورو

واشنگٹن: امریکہ میں اس وقت انتخابی ماحول چل رہا ہے اور سیاسی لیڈران کی جانب سے اپنے حریف پر الزام برائے الزام کا سلسلہ عروج پر ہے۔ دریں اثنا، ڈیموکریٹک پارٹی کے نائب صدارتی امیدوار مائیک پینس اور ہندوستانی نژاد کملا ہیرس کے درمیان نائب صدارتی بحث ہوئی۔ ہیرس نے اس دوران ڈونالڈ ٹرمپ حکومت پر زوردار حملہ کیا اور کہا کہ امریکی حکومت تاریخ میں کبھی اتنی ناکام نہیں رہی تھی۔

کملا ہیرس نے کہا، "امریکی شہری اس بات کے گواہ ہیں کہ امریکہ کی تاریخ میں اس ملک کی کوئی بھی حکومت اتنی بری طرح سے ناکام نہیں ہوئی ہے۔" کورونا ویکسین کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ’'اگر صحت عامہ کے پیشہ ور افراد، ڈاکٹر فوکی یا دوسرے ڈاکٹر ہمیں بتائیں گے کہ ہمیں اسے لینا چاہئے، تو میں سب سے پہلے اس ویکسین کا استعمال کروں گی لیکن اگر ڈونالڈ ٹرمپ ویکسین لینے کو کہیں گے تو میں اسے نہیں لوں گی۔‘‘


ادھر، مائک پینس نے کملا ہیرس پر کورونا کی ویکسین پر عوام کے اعتماد کو مجروح کرنے کا الزام لگاگے ہوئے جوابی حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے ڈونالڈ ٹرمپ کی ساکھ پر بھی سوالات اٹھیں گے۔ واضح رہے کہ امریکہ میں کورونا کیسز 7.5 ملین کے قریب پہنچ چکے ہیں۔ اس میں 43 لاکھ سے زیادہ کیسز فعال ہیں۔ اب تک امریکہ میں کورونا سے 2.10 لاکھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔