آئی پی ایل 2020: لگاتار تین شکست کے باوجود راجستھان کے کپتان نے کہا 'گھبرانے کی ضرورت نہیں'

اسمتھ نے کہا کہ میرے خیال میں ابتدائی وکٹ کھونا ہمارے لئے فائدہ مند نہیں تھا۔ ہمیں پچھلے تین میچوں سے اچھی شروعات نہیں ملی ہے۔ جوس بٹلر اور جوفرا آرچر کو چھوڑ کر ہمیں بیٹنگ پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

اسٹیون اسمتھ، Getty Images
اسٹیون اسمتھ، Getty Images
user

یو این آئی

ابوظہبی: راجستھان رائلز کے کپتان اسٹیون اسمتھ نے آئی پی ایل سیزن 13 کے بیسویں میچ میں ممبئی انڈینز کے خلاف شکست کے بعد کہا ہے کہ مسلسل شکست کے باوجود ٹیم کے حامیوں کو اس وقت گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ راجستھان کے کپتان اسمتھ نے کہا کہ ٹیم حامیوں کو مسلسل شکستوں کے بعد بھی گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ ہمیں ابھی اتنا گھبرانے کی ضرورت ہے۔ ہمیں صرف اپنے منصوبے پر عملدر آمد کرنے اور طویل عرصے تک اچھی کرکٹ کھیلنے کی ضرورت ہے۔ ہم پچھلے تین میچوں میں اپنے منصوبوں کے مطابق کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہے ہیں اور ہمیں جلد سے جلد واپس آنا ہوگا۔

اسمتھ نے کہا کہ میرے خیال میں ابتدائی وکٹ کھونا ہمارے لئے فائدہ مند نہیں تھا۔ ہمیں پچھلے تین میچوں سے اچھی شروعات نہیں ملی ہے۔ جوس بٹلر اور جوفرا آرچر کو چھوڑ کر ہمیں بیٹنگ پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ آل راؤنڈر بین اسٹوکس کی ٹیم میں شمولیت پر اسمتھ نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ اسٹوکس 10 اکتوبر سے پہلے ٹیم کے لئے دستیاب ہوں گے۔ وہ ہم سے زیادہ دور نہیں ہیں اور مجھے امید ہے کہ ان کے ٹیم میں شامل ہونے سے پہلے ہم کچھ میچ جیت کر جلد ہی تال حاصل کرلیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔