آئی پی ایل 2020: چنئی اب بھی پلے آف میں جگہ بنا سکتی ہے... عرفان پٹھان

عرفان پٹھان کا کہنا ہے کہ "چنئی کھلاڑیوں کو سنبھالنا جانتی ہے، وہ کھلاڑیوں کو بہت کمفرٹ دیتے ہیں۔ میں 2015 میں اس ٹیم کا حصہ رہا ہوں، ان کے لئے کھلاڑی بہت اہم ہیں۔"

تصویر یو این آ ئی
تصویر یو این آ ئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: ہندوستانی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عرفان پٹھان کا خیال ہے کہ چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) کی ٹیم انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے موجودہ سیزن میں اب بھی پلے آف میں جگہ بنا سکتی ہے۔ سی ایس کے کی ٹیم پہلے 10 میچوں میں سات میچ ہار چکی ہے اور اب اسے مزید چار میچ کھیلنا ہیں۔ پیر کے روز سی ایس کے کو راجستھان رائلز نے سات وکٹوں سے شکست دی تھی جس کے بعد چنئی کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ سی ایس کے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں پانچ وکٹوں پر صرف 125 رنز بنائے جواب میں راجستھان رائلز نے 17.3 اوور میں 126 رنز بناکر میچ اپنے نام کر لیا۔

عرفان پٹھان نے کہا کہ دھونی کے پاس ایک ایسی ٹیم ہے جو اب بھی اس ٹورنامنٹ میں واپسی کرسکتی ہے۔ پٹھان نے اسٹار اسپورٹس پر کہا کہ اگر کوئی ٹیم ہے جو ساتویں آٹھویں نمبر سے ٹورنامنٹ میں واپسی کرسکتی ہے تو وہ ٹیم سی ایس کے ہے۔ چنئی کھلاڑیوں کو سنبھالنا جانتی ہے، وہ کھلاڑیوں کو بہت کمفرٹ دیتے ہیں۔ میں 2015 میں اس ٹیم کا حصہ رہا ہوں، ان کے لئے کھلاڑی بہت اہم ہیں۔


عرفان نے مزید کہا کہ یہ فرنچائز 21-22 سالوں سے کرکٹ چلا رہی ہے۔ چنئی لیگ میں بھی وہ اسی طرح کی ٹیمیں چلاتے ہیں۔ یہاں یہ صرف کھلاڑیوں کے بارے میں ہے۔ تم کھیلو اور ہم آپ کا بیک اپ لیں گے۔ یہ سی ایس کے کا آئی پی ایل کا 11واں سیزن ہے اور اگر ٹیم پلے آف میں نہیں پہنچتی ہے تو یہ پہلا موقع ہوگا جب سی ایس کے کی ٹیم اگلے راؤنڈ میں نہیں پہنچے گی۔

عرفان پٹھان نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ برسوں سے سی ایس کے کی ٹیم بہت اچھی رہی ہے، ٹیم میں ہربھجن سنگھ اور سریش رینا کی عدم موجودگی نے اس سال ایک فرق پیدا کیا ہے۔ اس کے علاوہ کچھ کھلاڑی زخمی ہوئے۔ لیکن ہمیں ابھی بھی امید ہے کیونکہ ان کے پاس دھونی کی حیثیت سے اچھا کپتان ہے، وہ ٹیم کو مشکل صورتحال سے نکال سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ سی ایس کے کو اپنا اگلا میچ جمعہ کو ممبئی انڈینز کے خلاف کھیلنا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔