آئی پی ایل 2020: راجستھان کے لیے بین اسٹوکس بن رہے دردِ سر!

بین اسٹوکس نے ابھی تک 8 اوور پھینکے ہیں اور ایک بھی وکٹ حاصل نہیں کیا ہے۔ بلے سے بھی انھوں نے کچھ خاص نہیں کیا ہے اور 5 میچوں میں محض 110 رن بنائے ہیں۔

بین اسٹوکس، تصویر گیٹی ایمیج
بین اسٹوکس، تصویر گیٹی ایمیج
user

تنویر

ویسے تو بین اسٹوکس دنیا کے بہترین آل راؤنڈروں میں سے ایک ہیں، لیکن آئی پی ایل میں راجستھان کے لیے وہ دردِ سر بن چکے ہیں۔ ایسا اس لیے کیونکہ وہ نہ تو گیند سے کوئی کمال دکھا پا رہے ہیں اور نہ ہی بلے بازی کو ہی مضبوطی دینے میں کامیاب ہو رہے ہیں۔ بین اسٹوکس نے ناکامی راجستھان رائلز کے لیے پریشانی کا سبب بن رہی ہے کیونکہ انھیں ٹیم میں شامل کیے جانے سے ایک غیر ملکی کھلاڑی کی جگہ بھی ختم ہو رہی ہے۔

دراص راجستھان ٹیم میں کپتان اسٹیو اسمتھ، جوس بٹلر اور جوفرا آرچر غیر ملکی کھلاڑی کے طور پر شامل ہیں اور چوتھے کھلاڑی بین اسٹوکس ہیں۔ تین کھلاڑی تو اس ٹیم میں مضبوطی کے ساتھ اپنی پوزیشن مستحکم بنائے ہوئے ہیں، لیکن اسٹوکس کمزور کڑی ثابت ہو رہے ہیں۔ اگر ان کی جگہ ٹیم میں کوئی غیر ملکی تیز گیندباز شامل کیا جائے گا تو جوفرا آرچر کو مدد مل سکے گی، لیکن اسٹوکس کے فارم کے انتظار میں راجستھان نے کئی میچ ختم کر دیے۔ اور اب نوبت یہ آ گئی ہے کہ پلے آف میں اس کا پہنچنا ممکن نظر نہیں آ رہا۔


قابل ذکر ہے کہ اسٹوکس نے ابھی تک 8 اوور پھینکے ہیں اور ایک بھی وکٹ حاصل نہیں کیا ہے۔ بلے سے بھی انھوں نے کچھ خاص نہیں کیا ہے اور 5 میچوں میں محض 110 رن بنائے ہیں۔ اس دوران ان کا اسٹرائک ریٹ بھی محض 106.79 ہے، جو ان کی شناخت سے میل نہیں کھاتا۔ اسٹوکس کو اس سیزن میں بطور سلامی بلے باز اتارا گیا ہے لیکن اپنی پاور ہٹنگ کے لیے مشہور اسٹوکس پاور پلے کا بھی زیادہ استعمال نہیں کر پائے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔