آئی پی ایل 2020: فل لینتھ میں بولنگ کرنے سے گریز کیا… راشد خان

راشد خان نے کہا کہ میں نے چیزوں کو آسان رکھا اور صحیح ایریا میں بالنگ کی۔ میں نے اپنے ماضی کے میچوں کے ریکارڈ کو دیکھا تو مجھے پتہ چلا کہ میں نے کہاں بولنگ کی ہے۔

راشد خان، تصویر آئی پی ایل
راشد خان، تصویر آئی پی ایل
user

یو این آئی

شارجہ: انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) 2020 میں سب سے کفایتی بالنگ کرنے والے سن رائزرس حیدرآباد کے لیگ اسپنر راشد خان نے کہا ہے کہ وہ فل لینتھ میں بولنگ کرنے سے گریز کر رہے تھے اور اس کی وجہ سے وہ کافی کفایتی ثابت ہوئے ہیں۔ راشد خان نے کہا کہ میں نے چیزوں کو آسان رکھا اور صحیح ایریا میں بالنگ کی۔ میں نے اپنے ماضی کے میچوں کے ریکارڈ کو دیکھا تو مجھے پتہ چلا کہ میں نے کہاں بولنگ کی ہے۔ میں نے دیکھا کہ میں فل لینتھ بالنگ پر پٹ رہا تھا اس لئے میں نے اس سے گریز کیا۔ مجھے معلوم تھا کہ اگر میں صحیح جگہ پر بولنگ کرتا ہوں تو میں کفایتی رہوں گا اور وکٹ بھی حاصل کرسکوں گا۔ راشد خان نے انڈین پریمیر لیگ کے 13 ویں سیزن میں سب سے زیادہ کفایتی بالنگ کی۔ انہوں نے اس سیزن کے 15 میچوں میں صرف 5.30 کی اکونومی ریٹ کے ساتھ رنز دیئے۔ اس کے ساتھ مجموعی طور پر 19 وکٹیں بھی حاصل کیں۔

رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف کھیلے گئے ایلیمینیٹر میچ میں راشد خان نے کافی کفایتی طور پر بالنگ کی۔ انہوں نے اپنے کوٹے کے چار اوورز میں صرف 22 رنز دیئے۔ میچ کے بعد انہوں نے کہا کہ وہ فل لینتھ میں بولنگ کرنے سے گریز کر رہے ہیں اور اس کی وجہ سے وہ کافی کفایتی ہو گئے ہیں۔ اگرچہ رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف میچ میں راشد خان کو ایک بھی وکٹ نہیں ملی لیکن وہ بہت ہی کفایتی رہے تھے اور صرف 5.5 کی اوسط سے رنز دیئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ میری گیند ٹھیک پڑ رہی تھی اور دبئی میں اچھا باؤنس لے رہی تھی۔ شارجہ میں وکٹ سست ہے۔ بیک آف لینتھ بولنگ کرنا مشکل ہوتا ہے۔ بالر کی حیثیت سے آپ کو گیند کو ہٹ کرنا پڑتا ہے اور خود پر اعتماد کرنا پڑتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔