آئی پی ایل: ٹی-20 کرکٹ میں آندرے رسل کا نیا کارنامہ، 300 وکٹیں مکمل

اس فہرست میں ویسٹ انڈیز کے ڈوائن براوو 509 وکٹوں کے ساتھ سرفہرست ہیں جبکہ سری لنکا کے فاسٹ بالر لست ملنگا دوسرے نمبر پر ہیں۔

آندرے رسل، تصویر آئی پی ایل ٹی 20
آندرے رسل، تصویر آئی پی ایل ٹی 20
user

یو این آئی

شارجہ: کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے کیریبین آل راؤنڈر آندرے رسل نے ٹی 20 کرکٹ میں 300 وکٹیں مکمل کرلی ہیں۔ آندرے رسل نے پیر کے روز رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف آئی پی ایل 13 میچ میں دیودت پڈیکل کو آؤٹ کرنے کے ساتھ اپنی 300 ویں وکٹ مکمل کر لی۔ آندرے رسل ٹی 20 فارمیٹ میں 300 وکٹیں لینے والے دنیا کے 10 ویں بولر ہیں۔ انہوں نے یہ کام 337 ویں ٹی 20 میچ میں انجام دیا۔

اس فہرست میں ویسٹ انڈیز کے ڈوائن براوو 509 وکٹوں کے ساتھ سرفہرست ہیں جبکہ سری لنکا کے فاسٹ بالر لست ملنگا دوسرے نمبر پر ہیں۔ اس کے علاوہ ونڈیز کے سنیل نارائن (390 وکٹ)، جنوبی افریقہ کے عمران طاہر (380)، پاکستان کے سہیل تنویر (362)، بنگلہ دیش کے شکیب الحسن (354)، پاکستان کے شاہد آفریدی (339)، افغانستان کے راشد خان (317) اور پاکستان کے وہاب ریاض (304) اس فہرست میں شامل ہیں۔


آندرے رسل نے بنگلور کے خلاف چار اوورز میں 51 رن دے کر ایک وکٹ حاصل کی تھی۔ رسل نے آئی پی ایل کے 71 ویں میچوں میں 27.36 کی اوسط سے 61 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ کولکتہ اس میچ میں بنگلور کے ہاتھوں 82 رنز سے ہار گیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔