آئی پی ایل 2020: اجیت اگرکر نے دھونی کی ٹیم کو پلے آف ریس سے باہر قرار دیا

اجیت اگرکر نے اسٹار اسپورٹس شو کرکٹ کنکٹڈ میں کہا کہ یہ بہت قریبی ٹورنامنٹ ہے اور اس میں بہت سے اتار چڑھاؤ آئے ہیں، لیکن ممبئی انڈینز اور دہلی کیپٹلز پلے آف کے مضبوط دعویدار ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: ٹیم انڈیا کے سابق فاسٹ بالر اجیت اگرکر نے موجودہ کارکردگی کو دیکھتے ہوئے مہندر سنگھ دھونی کی کپتانی میں چنئی سپر کنگز کو پلے آف سے باہر قرار دیا ہے۔ تین بار خطاب جیتنے والی چنئی کی ٹیم رواں سیزن میں مستقل طور پر مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے اور اس نے سات میچوں میں سے دو جیت اور پانچ شکستوں کے ساتھ چار پوائنٹ حاصل کیے ہیں اور پوائنٹس ٹیبل میں ساتویں نمبر پر ہے۔

اجیت اگرکر نے اسٹار اسپورٹس شو کرکٹ کنکٹڈ میں کہا کہ یہ بہت قریبی ٹورنامنٹ ہے اور اس میں بہت سے اتار چڑھاؤ آئے ہیں لیکن ممبئی انڈینز اور دہلی کیپٹلز پلے آف کے مضبوط دعویدار ہیں۔ فارم اور ذاتی رائے کو دیکھتے ہوئے میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو تیسری ٹیم کے طور پر دیکھ رہا ہوں۔ چوتھی ٹیم راجستھان رائلز یا سن رائزرس حیدرآباد ہوسکتی ہے۔ میں نے ٹورنامنٹ کے آغاز میں چنئی کو پلے آف کے لئے منتخب کیا تھا لیکن موجودہ صورتحال کے پیش نظر یہ ٹیمیں چنئی سے بہتر ہیں۔


انگلینڈ کے سابق اسپنر گریم سوان نے کہا کہ میں حیدرآباد کو پلے آف میں دیکھتا ہوں کیونکہ جانی بیرسٹو بہتر کھیل رہے ہیں۔ راہل تیوتیا کے پانچ چھکوں کی وجہ سے میری چوتھی ٹیم راجستھان رائلز ہے۔ وہ تین میچ ہار چکی ہے لیکن بین اسٹوکس کی آمد نے ان کی ٹیم کو تقویت بخشی ہے اور وہ پلے آف میں کوالیفائی کرے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔