دھونی کی ٹیم کا دھمال ، کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو 49 رنز سے دی  شکست

بیس اوورز میں دھونی کی فوج نے چار وکٹوں کے نقصان پر 235 رنز بنائے جس میں 18 چھکوں اور 14 چوکوں کی مدد سے 164 رنز بنائے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

آئی پی ایل 2023 کے بلاک بسٹر میچ میں چنئی سپر کنگز نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو 49 رنز سے شکست دی۔ 23 اپریل یعنی اتوار کو ایڈن گارڈنز میں کھیلے گئے میچ میں دھونی کی ٹیم چنئی سپر کنگس  نے کولکتہ کو جیت کے لیے 236 رنز کا بڑا ہدف دیا تھا، جس کا تعاقب کرتے ہوئے میزبان ٹیم آٹھ وکٹوں پر صرف 186 رنز ہی بنا سکی۔ چنئی کی جیت میں اجنکیا رہانے نے اہم کردار ادا کیا جنہوں نے ناقابل شکست 71 رنز بنائے۔

یہ سات میچوں میں چنئی سپر کنگز کی پانچویں جیت تھی اور وہ پوائنٹس ٹیبل میں پہلے نمبر پر آ گئی ہے۔ راجستھان رائلز کی ٹیم دوسرے اور لکھنؤ سپر جائنٹس کی ٹیم تیسرے نمبر پر کھسک گئی ہے۔ کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی یہ پانچویں شکست تھی اور وہ آٹھویں نمبر پر ہے۔


چنئی سپر کنگز کے بلے بازوں نے اتوار کو ایڈن گارڈنز میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف چوکے اور چھکے لگائے۔ بیس اوورز میں دھونی کی فوج نے چار وکٹوں کے نقصان پر 235 رنز بنائے جس میں 18 چھکوں اور 14 چوکوں کی مدد سے 164 رنز بنائے۔ یہ موجودہ سیزن میں کسی بھی ٹیم کا بنایا گیا بہترین اسکور ہے۔

اجنکیا رہانے (71) نے صرف 29 گیندوں کی اپنی ناٹ آؤٹ اننگز میں چھ چوکے اور پانچ چھکے لگائے جبکہ شیوم دوبے (50) نے صرف 21 گیندوں پر اپنی نصف سنچری اسکور کی جس میں پانچ چھکے اور دو چوکے شامل تھے۔ اس سے قبل اوپنر رتوراج گائیکواڈ نے 20 گیندوں پر 35 رنز بنائے جبکہ دیوان کونوے (56) نے چار چوکے اور تین چھکے لگائے۔ رویندر جڈیجہ (18) نے آٹھ گیندوں کی مختصر اننگز میں دو چھکے لگائے۔


کولکتہ کو جیت کے لیے 236 رنز کا مشکل ہدف ملا ہے۔ کولکتہ کے کھیلوں سے محبت کرنے والے تماشائیوں نے ایک ایک چوکے اور چھکے سے لطف اندوز ہوئے اور چنئی سپر کنگز کے بلے بازوں کی حوصلہ افزائی کی۔ ورون چکرورتی نے 49 رنز خرچ کرنے کے بعد ایک وکٹ حاصل کی، جب کہ کلونت کھجرولیا نے 44 رنز کے عوض دو وکٹیں حاصل کیں اور سویاش شرما نے اکنامک بولنگ کرتے ہوئے صرف 29 رنز کے  عوض ایک وکٹ حاصل کی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔