کلدیپ کے چار وکٹوں کی وجہ سے دہلی کی کولکاتہ پر فتح

دہلی نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ کولکاتہ کی جانب سے نتیش رانا نے 34 گیندوں میں تین چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 57 رنز بنائے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

گیند باز کلدیپ یادو (14 رن پر 4 وکٹ) اور سلامی بلے بازوں ڈیوڈ وارنر (42) اور روومین پاول (ناٹ آؤٹ 33) کی شاندار اننگز کی بدولت دہلی کیپٹلس نے آئی پی ایل کے میچ میں کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کو چار وکٹوں سے شکست دی۔

دہلی نے کولکاتہ کو 20 اووروں میں نو وکٹ پر 146 رن کے اسکور پر روکا اور پھر 19 اوور میں چھ وکٹ پر 150 رن بنا کر جیت درج کی۔ سات میچوں میں دہلی کی یہ تیسری جیت ہے جبکہ کولکاتہ کو آٹھ میچوں میں لگاتار پانچویں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔


دہلی نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ کولکاتہ کی جانب سے نتیش رانا نے 34 گیندوں میں تین چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 57 رنز بنائے، کپتان شریاس ایئر نے 37 گیندوں میں چار چوکوں کی مدد سے 42 رنز اور رنکو سنگھ نے 16 گیندوں میں تین چوکوں کی مدد سے 23 رنز بنائے۔

بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز مستفیض الرحمان نے اننگز کے آخری اوور میں رنکو سنگھ، نتیش رانا اور ٹم ساؤتھی کی وکٹیں لیں۔ مستفیض الرحمان نے چار اوورز میں 18 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔ چیتن سکاریا اور اکشر پٹیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔


کولکاتہ کا کوئی بلے باز دوہرے نمبر تک نہیں پہنچ سکا۔ اوپنرز ایرون فنچ تین، وینکٹیش ائیر چھ اور بابا اندراجیت چھ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ آندرے رسل بغیر کھاتہ کھولے کلدیپ کے ہاتھوں اسٹمپ ہو گئے۔ کلدیپ نے ائیر، اندرجیت اور سنیل نارائن کی وکٹیں بھی لیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔