امریکہ کی طرف سے یوکرین کو بھیجے گئے ہتھیار بلیک مارکیٹ میں پہنچ سکتے ہیں: روسی سفیر

اناتولی انتونوف نے نامہ نگاروں کو بتایا، "ہمیں شدید خدشات ہیں کہ کچھ دفاعی مصنوعات بلیک مارکیٹ میں پہنچ رہی ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>روسی سفیر&nbsp;اناتولی انتونوف، تصویر یو این آئی</p></div>

روسی سفیراناتولی انتونوف، تصویر یو این آئی

user

یو این آئی

واشنگٹن: امریکہ میں روس کے سفیر اناتولی انتونوف نے کہا ہے کہ روس کو خدشہ ہے کہ یوکرین کے لیے امریکی فوجی امداد کا ایک حصہ بلیک مارکیٹ میں پہنچ سکتا ہے۔ امریکی انتظامیہ نے پیر کو اعلان کیا کہ وہ یوکرین کو 35کروڑ ڈالر کا نیا فوجی امدادی پیکج فراہم کرے گا۔ اس میں موبلٹی آرٹلری راکٹ سسٹم کے لیے گولہ بارود، ہووٹزر کے ساتھ ساتھ بریڈلی فائٹنگ وہیکلز اور دیگر آلات شامل ہیں۔

اناتولی انتونوف نے نامہ نگاروں کو بتایا، "ہمیں شدید خدشات ہیں کہ کچھ دفاعی مصنوعات بلیک مارکیٹ میں پہنچ رہی ہیں۔ اسلحہ کہاں سے آئے گا؟ جب مواد کچھ دہشت گرد گروہوں اور جرائم پیشہ تنظیموں کے ہاتھ لگ جائے گا تو اس کی ذمہ داری کون لے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی پالیسی پورے یورپ کی سلامتی کو خطرے میں ڈالتی ہے جس سے روس اور نیٹو کے درمیان براہ راست تصادم کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔