بمباری کی دھمکی کے بعد امریکی یونیورسٹیوں کو خالی کرنے کا حکم

کولمبیا یونیورسٹی نے ٹوئٹر پر کہا کہ یونیورسٹی کی عمارتوں پر اتوار7 نومبر کی شام تقریباً 14.30 بجے بم کی دھمکی کے بعد ہنگامی الرٹ جاری کیا گیا۔

کولمبیا یونیورسٹی، تصویر آئی اے این ایس
کولمبیا یونیورسٹی، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

واشنگٹن: امریکہ میں نیویارک کی کولمبیا یونیورسٹی سمیت ملک کی کئی یونیورسٹیوں کو بم کی دھمکیاں ملنے کے بعد انہیں خالی کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ کولمبیا یونیورسٹی نے ٹوئٹر پر کہا کہ ’’یونیورسٹی کی عمارتوں پر اتوار7 نومبر کی شام تقریباً 14.30 بجے بم کی دھمکی کے بعد ہنگامی الرٹ جاری کیا گیا۔ نیویارک پولیس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔" نیویارک پولیس نے تاہم ان دھمکیوں کو قابل اعتبار نہیں سمجھا لیکن وہ ضروری تحقیقات کر رہی ہے۔

دریں اثناء نیویارک کی کارنیل یونیورسٹی نے بھی اسی طرح کے خطرے کی اطلاع دی ہے۔ یونیورسٹی نے ٹوئٹ کیا کہ ’’بم کے خطرے کے بارے میں پولیس کی تفتیش جاری ہے۔ عمارت میں تلاشی جاری ہے۔ برائے مہربانی فی الحال سنٹرل کیمپس آنے سے گریز کریں۔‘‘


دوسری جانب، روڈ آئی لینڈ کے پروویڈنس میں واقع براؤن یونیورسٹی نے کہا کہ اتوار کے روز کیمپس کی متعدد عمارتوں کو بم کی دھمکی کے بعد خالی کرالیا گیا تھا، لیکن بعد میں انہیں دوبارہ داخلے کے لیے کلیئر کردیا گیا۔ اس سے قبل جمعہ کے روز کنیکٹی کٹ ریاست میں واقع ییل یونیورسٹی کی متعدد عمارتوں کو بم کی دھمکی ملنے کے بعد خالی کرالیا گیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔