یوکرین کو ناٹو کا حصہ بننے سے روکنے کے روسی مطالبہ کو امریکہ نے کیا مسترد

انٹونی بلنکن نے کہا کہ وہ روس کو آگے بڑھنے کا سنجیدہ سفارتی راستہ پیش کر رہے ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ روس اس کا انتخاب کرتا ہے یا نہیں۔

انٹونی بلنکن، تصویر آئی اے این ایس
انٹونی بلنکن، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

واشنگٹن: امریکہ نے یوکرین کو نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (ناٹو) کا حصہ بننے سے روکنے کے روسی مطالبے کو مسترد کر دیا ہے۔ بی بی سی نے جمعرات کو اپنی رپورٹ میں کہا کہ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے یہ باتیں روس کی جانب سے یوکرین کے مسئلے کے حل کے مطالبہ کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ روس نے اپنی مغربی سرحدوں کے قریب ناٹو فوجی اتحاد کی توسیع اور دیگر متعلقہ سیکورٹی مسائل کے حوالے سے اپنے تحفظات کی فہرست پیش کی تھی، جس میں یہ مطالبات بھی شامل تھے کہ ناٹو یوکرین اور دیگر ممالک کی اس اتحاد میں شمولیت کے امکان پر غور کرے۔


انٹونی بلنکن نے کہا کہ وہ روس کو آگے بڑھنے کا سنجیدہ سفارتی راستہ پیش کر رہے ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ روس اس کا انتخاب کرتا ہے یا نہیں۔ روس نے حالیہ ہفتوں میں یوکرین کی سرحد کے ساتھ اپنے فوجیوں کی ایک بڑی تعداد کو متحرک کیا ہے، جس میں مغربی ممالک کا کہنا ہے کہ یوکرین پر ممکنہ روسی حملے کی تیاریاں ہیں۔ جبکہ روس نے اس کی تردید کی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔