اقوام متحدہ نے کی کابل کے اسپتال میں ہوئے حملے کی مذمت
یو این نے ٹوئٹ کیا کہ اقوام متحدہ کابل میں ایک اسپتال پر ہوئے ہولناک حملے کی مذمت کرتا ہے۔ طبی عملے اور زیر علاج شہریوں کو نشانہ بنانا انسانی حقوق اور بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزی ہے

کابل: اقوام متحدہ نے افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ایک اسپتال پر ہوئے مہلک حملے کی مذمت کی ہے، جس میں کم از کم 25 افراد ہلاک اور تقریباً 50 زخمی ہوگئے ہیں۔ افغانستان میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن (یو این اے ایم اے) نے کہا کہ جن لوگوں نے بھی یہ حملہ کیا ہے، انہیں اس کی ذمہ داری قبول کرنی چاہیے۔
یو این اے ایم اے نے ٹوئٹ کیا کہ ’’اقوام متحدہ کابل میں ایک اسپتال پر ہوئے ہولناک حملے کی مذمت کرتا ہے۔ طبی عملے اور زیر علاج شہریوں کو نشانہ بنا کر کیا گیا حملہ انسانی حقوق اور بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزی ہے۔ اس کے لئے ذمہ دار لوگوں کو حساب دینے کی ضرورت ہے‘‘۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک کے سب سے بڑے فوجی اسپتال میں منگل کے روز ہوئے دو زبردست دھماکوں میں کم از کم 25 افراد ہلاک اور 50 کے قریب زخمی ہو گئے۔ دھماکے کے بعد مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ بھی کی۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اس حملے کے لئے ذمہ دار داعش خرسان کو ٹھہرایا ہے۔ طالبان کا ایک دیگر عہدیدار مارا گیا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔