اسکولوں کو دوبارہ کھلونے کے حوالہ سے دھرمیندر پردھان کی جائزہ میٹنگ

وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے افسران کے ساتھ ملک بھر میں اساتذہ کی کووڈ ویکسینیشن کی صورتحال اور اسکولوں کو دوبارہ کھولنے پر غوروخوض کرنے کے لئے ایک جائزہ میٹنگ کی

اسکول، علامتی تصویر یو این آئی
اسکول، علامتی تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے افسران کے ساتھ ملک بھر میں اساتذہ کی کووڈ ویکسینیشن کی صورتحال اور اسکولوں کو دوبارہ کھولنے پر غوروخوض کرنے کے لئے ایک جائزہ میٹنگ کی۔

پردھان نے ’اسکلنگ ایکو سسٹم‘ میں ویکسینیشن کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے ملک میں بڑے پیمانے پر ویکسینیشن ہونے کے پیش نظر تعلیمی اداروں میں حالات معمول پر لانے اور متحرک ہونے کی ضرورت پر زور دیا۔

وزارت تعلیم کی طرف سے جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق پردھان اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کی طرف آگے بڑھنے کے لیے ایک مناسب ماحول اور تدریسی اور غیر تدریسی عملے کی ویکسینیشن کی باقاعدگی سے نگرانی کر رہے ہیں تاکہ اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کی طرف آگے بڑھنے کے لیے مناسب ماحول بنایا جا سکے۔


قابل ذکر ہے کہ کئی ریاستوں نے تمام کلاسوں کے لیے اسکول کھول دیئے ہیں۔ 92 فیصد سے زیادہ تدریسی عملے کو ویکسین لگائی گئی ہے۔ مرکزی حکومت کے ماتحت اداروں میں 96 فیصد سے زیادہ تدریسی عملے کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔

اس میٹنگ میں اسکل ڈیولپمنٹ اور انٹرپرینیورشپ کے وزیر مملکت راجیو چندر شیکھر اور تعلیم کے وزیر مملکت راج کمار رنجن سنگھ بھی موجود تھے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔