یوکرین کا طیارہ کابل میں ہائی جیک، ایران لے کر پہنچے نامعلوم افراد

یوکرین کے دعوے سے الگ ایران کے وزیر عباس اسلانی نے دعویٰ کیا ہے کہ طیارہ نارتھ ایسٹ ایران کے مشہد ائیرپورٹ پر پہنچا تھا، لیکن ایندھن بھرنے کے بعد یوکرین کے لئے روانہ ہو گیا۔

یوکرین کا طیارہ
یوکرین کا طیارہ
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: افغانستان سے لوگوں کو نکالنے کے لئے پہنچے یوکرین کے ایک طیارے کو ہائی جیک کر لیا گیا ہے۔ یوکرین حکومت کے وزیر نے منگل کے روز یہ دعویٰ کیا۔ طیارے کو یرغمال بنا کر اسے ایران لے جایا گیا ہے۔ وزیر کے مطابق یہ جہاز اتوار کے روز یرغمال بنایا گیا تھا، جسے کچھ نامعلوم لوگوں نے اپنے قبضہ میں لے لیا۔

یوکرین کی حکومت میں نائب وزیر خارجہ یاوگینی یینن نے یہ اطلاع دی کہ اتوار کے روز ہمارے طیارے کو نامعلوم افراد نے ہائی جیک کر لیا اور منگل کے روز اسے ایران لے جایا گیا۔ طیارے کو اغوا کرنے والے افراد کی شناخت نہیں ہو پائی ہے۔ اتنا ہی نہیں ہمارا لوگوں کو نکالنے کا منصوبہ بھی کامیاب نہیں ہو پایا، کیوں کہ ہمارے لوگ ایئر پورٹ تک نہیں پہنچ سکے۔


یوکرین کے دعوے سے الگ ایران کے وزیر عباس اسلانی نے دعویٰ کیا ہے کہ طیارہ نارتھ ایسٹ ایران کے مشہد ائیرپورٹ پر پہنچا تھا، لیکن ایندھن بھرنے کے بعد یوکرین کے لئے روانہ ہو گیا۔ ایک رپورٹ کے مطابق، جن لوگوں نے طیارہ کو یرغمال بنایا تھا وہ ہتھیاروں سے لیس تھے۔ طیارے کو کس نے ہائی جیک کیا ہے ابھی یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے۔

خیال رہے کہ افغانستان پر طالبان کے قبضے کے بعد سے ہی کابل ائیرپورٹ سے لوگوں کو ریسکیو کیا جا رہا ہے۔ امریکہ، برطانیہ، فرانس، جرمنی، یوکرین، ہندوستان سمیت دنیا بھر کے کئی ممالک اپنے شہریوں کو بحفاظت باہر نکال رہے ہیں۔ نیٹو ممالک کے ساتھ امریکہ نے کابل ایئرپورٹ کو اپنے کنٹرول میں کیا ہوا ہے۔ انہیں کی مدد سے لوگوں کو ریسکیو کیا جا رہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */