امریکی اسکول میں فائرنگ، 2 بچے ہلاک، شوٹر نے خود کو گولی مار لی

امریکہ کے ایک کیتھولک اسکول میں فائرنگ کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس حملے میں متعدد افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

امریکی ریاست مینیسوٹا کے شہر منیاپولس میں واقع اینونسیشن کیتھولک اسکول میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ واقعے میں متعدد افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔ محکمہ انصاف کے ایک اہلکار نے بتایا کہ فائرنگ میں تین افراد ہلاک ہوئے جن میں دو بچے شامل ہیں۔ مرنے والوں میں تیسرا نام شوٹر کا ہے جس نے خود کو گولی مار لی۔ اس کے ساتھ ہی اس واقعے میں 20 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ جاں بحق ہونے والے دونوں بچوں کی عمریں 8 اور 10 سال تھیں۔ زخمیوں میں 14 بچے شامل ہیں، دو بچوں کی حالت تشویشناک ہے۔

مقامی میڈیا رپورٹس میں گورنر ٹم والز کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ امریکی ریاست مینیسوٹا کے شہر منیاپولس کے اینونسیشن کیتھولک اسکول میں فائرنگ کے واقعے میں متعدد افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔ گورنر ٹم والز نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا، "مجھے کیتھولک اسکول میں شوٹنگ کے بارے میں بریف کیا گیا ہے اور میں آپ کو اپ ڈیٹ کرتا رہوں گا جو بھی  ہمیں مزید معلومات ملیں گی۔


ریاستی گشتی ٹیمیں جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔گورنر کا مزید کہنا تھا کہ میں ان بچوں اور اساتذہ کے لیے دعاگو ہیں جن کا اسکول کا پہلا ہفتہ اس خوفناک تشدد کی وجہ سے برباد ہو گیا ۔ رپورٹ کے مطابق جس وقت فائرنگ ہوئی اس وقت بچوں کےا سکول سے نکلنے کا وقت تھا اور کئی افراد کے زخمی ہونے کا خدشہ ہے۔

واضح رہےپری کنڈرگارٹن سے کلاس 8 تک کے بچے اس اسکول میں پڑھتے ہیں۔ سکریٹری کرسٹی نوم نے ایک بیان میں کہا کہ محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں اس گھناؤنے حملے کے متاثرین اور ان کے اہل خانہ کے لیے دعاگو ہوں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔