ترکی کو 11 دسمبر کے بعد کورونا ٹیکے کی پہلی کھیپ حاصل ہوگی: وزیرِ صحت

کوکا نے کہا ’’خریدے گئے ٹیکے کی پہلی کھیپ 11 دسمبر کے بعد مل جائے گی۔ اس کے بعد اس کی حفاظتی معیارات کا لیباریٹریز میں تجزیہ کیا جائے گا۔ اس کے بعد مثبت نتائج کے بعد ہی اس کے استعمال کی اجازت ہوگی‘‘۔

ترکی کے وزیرِ صحت فرحتین کوکا / Getty Images
ترکی کے وزیرِ صحت فرحتین کوکا / Getty Images
user

یو این آئی

انقرہ: ترکی کے ریاستی وزیر صحت فرحتین کوکا نے کہا کہ خریدے گئے کورونا وائرس ٹیکے کی پہلی کھیپ 11 دسمبر کے بعد ملک میں پہنچ جائے گی۔ کوکا نے بدھ کی تاخیر شب میں صحافیوں سے بات چیت میں کہا ’’خریدے گئے ٹیکے کی پہلی کھیپ 11 دسمبر کے بعد مل جائے گی۔ اس کے بعد اس کی حفاظتی معیارات کا لیباریٹریز میں تجزیہ کیا جائے گا۔ اس کے بعد مثبت نتائج کے بعد ہی اس کے استعمال کی اجازت ہوگی‘‘۔

فرحتین کوکا نے کہا کہ ٹیکہ کاری چار مرحلوں میں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا ’’پہلے مرحلے میں طبی اہلکاروں، 65 برس سے زیادہ عمر کے لوگوں اور معذوروں کو ٹیکہ لگایا جائے گا۔ دوسرے مرحلے میں سماجی طور سے اہم نوکری پیشہ افراد اور 50 برس سے زیادہ عمر کے لوگ کو جنہیں کوئی پرانی بیماری ہے، ٹیکہ لگایا جائے گا۔ چوتھے مرحلے میں باقی دیگر گروپ کو ٹیکہ ملے گا‘‘۔


ترکی کی وزارت صحت کے بیانات کے مطابق ترکی چینی کمپنی سنوویک سے ٹیکے کی ایک کروڑ خوراک خریدنا چاہتا ہے۔ پچھلے ہفتے صدر رجب طیب اردوغان نے کہا تھا کہ وہ دسمبر ماہ میں بڑے پیمانے پر ٹیکہ کاری کا کام شروع کرنا چاہتے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔