واشنگٹن ڈی سی میں فائرنگ، تین افراد زخمی

پولیس ترجمان نے بتایا کہ "ہم فائرنگ کی اطلاعات پر ردعمل دے رہے ہیں۔ تین متاثرین کو گولی ماری گئی ہے۔ جن میں دو مرد اور ایک خاتون ہیں۔ مجھے ان کی عمر یا صورت حال کا علم نہیں ہے۔‘‘

فائرنگ، علامتی تصویر یو این آئی
فائرنگ، علامتی تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

واشنگٹن: واشنگٹن ڈی سی میں جمعہ کو فائرنگ کے واقعہ میں کم از کم تین لوگوں کو گولی لگی ہے۔ پولیس کے ایک ترجمان نے اسپوٹنک کو یہ اطلاع دی۔ ترجمان نے جمعہ کو بتایا کہ "ہم فائرنگ کی اطلاعات پر ردعمل دے رہے ہیں۔ تین متاثرین کو گولی ماری گئی ہے۔ جن میں دو مرد اور ایک خاتون ہیں۔ مجھے ان کی عمر یا صورت حال کا علم نہیں ہے۔‘‘

میڈیا فوٹیج میں پولیس افسران کو ایک شخص کو حراست میں لیتے ہوئے دکھایا گیا، حالانکہ یہ واضح نہیں تھا کہ آیا وہ بندوق بردار تھا۔ علاقے میں پولیس کی بھاری نفری موجود ہے۔ عینی شاہدین نے صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے تقریباً 20 گولیوں کی آوازیں سنی ہیں۔ فائرنگ کے بعد شمال مغربی واشنگٹن ڈی سی میں درجنوں پولیس، فائر انجن اور ایمبولینس گاڑیوں کے ساتھ ساتھ ایک ہیلی کاپٹر کو جائے واقع پر پہنچتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔