بہار میں سیاسی ہلچل تیز: تیج پرتاپ کا دعویٰ، تیجسوی ہوں گے وزیراعلیٰ

نتیش کمار نے رابڑی دیوی کی رہائش گاہ پر تیج پرتاپ اور تیجسوی یادو کے ساتھ طویل بات چیت کی۔ تیج پرتاپ نے دعویٰ کیا کہ سیاسی گفتگو ہوئ ہیں اور تیجسوی جلد وزیر اعلیٰ بنیں گے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

رمضان کے اس مقدس مہینے میں گزشتہ کئی سالوں سے لالو یادو کے گھر پر افطار پارٹی کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ اس روایت کو لالو کی بیوی رابڑی دیوی نے بھی جاری رکھا ہے۔ آج لالو یادو کی غیر موجودگی میں رابڑی دیوی نے اپنی سرکاری رہائش گاہ 10 سرکلر روڈ پر روزے داروں کے لیے افطار پارٹی کا اہتمام کیا، جس میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار سے لے کر وزیر صنعت شاہنواز حسین، کانگریس کے ریاستی صدر مدن موہن جھا، چراغ پاسوان اور کئی دیگر سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔

وزیر اعلیٰ نتیش کمار جب رابڑی کی رہائش گاہ پہنچے تو لالو خاندان نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ تیج پرتاپ سے لے کر میسا بھارتی رابڑی دیوی اور تیجسوی یادو نے نتیش کمار سے کافی دیر تک بات کی۔ نیوز 18 پر شائع خبر کے مطابق جب تیج پرتاپ سے نتیش کمار کے ساتھ بات چیت کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا کہ کئی سیاسی چیزیں ہو چکی ہیں۔ ہم حکومت بنائیں گے اور تیجسوی وزیر اعلیٰ بنیں گے۔ تاہم جب ان سے یہ جاننے کی کوشش کی کہ کیا نتیش کمار اس حکومت کا حصہ ہوں گے تو تیج پرتاپ نے کہا کہ ان سے جواب لے لو، ویسے ہم مل کر حکومت بنائیں گے۔


جب چراغ پاسوان نے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے پاؤں چھو کر آشیرواد لیا تو تیجسوی نے چراغ سے پوچھا- تم اپنا جلوس کب لے کر جاؤ گے؟ تیجسوی یادو کے چراغ پاسوان سے پوچھے گئے اس سوال نے افطار کی دعوت کو مزید خوشگوار بنا دیا۔اس سوال پر وزیر اعلیٰ نتیش کمار سے لے کر سابق وزیر اعلیٰ رابڑی دیوی، میسا بھارتی اور یہاں تک کہ تیجسوی کی بیوی راج شری بھی زور سے ہنس پڑیں۔ دوسری طرف چراغ پاسوان نے اپنے سیاسی چچا وزیر اعلیٰ نتیش کمار پر شرماتے ہوئے کہا کہ کم از کم آپ مجھے اس معاملے پر بچا لیں۔ چراغ کا اتنا کہنا تھا کہ نتیش کمار ایک بار پھر مسکراتے ہوئے نظر آئے، جب کہ رابڑی دیوی اور میسا بھارتی نے کہا- ہاں اب دیر نہ کریں، دلہنیا کو جلد گھر لے آئیں۔ تب چراغ نے کہا کہ یہ ماں کا کام ہے، وہ یہ کام کرے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */